جمعہ‬‮ ، 02 مئی‬‮‬‮ 2025 

امریکہ میں بچوں کیلئے ”محمد“ سب سے زیادہ رکھے جانے والا نام بن گیا،بچیوں کا نام سب سے زیادہ کون سا رکھاجاتاہے؟ حیرت انگیز انکشاف

datetime 8  دسمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(آن لائن) امریکا میں گزشتہ برس نومولود بچوں کے جو دس نام سب سے زیادہ رکھے گئے ہیں ان میں پیغمبر اسلام  کا نام’محمد‘ بھی شامل ہے جب کہ بچیوں کا سب سے زیادہ رکھا جانے والا نام عالیہ ہے۔امریکی ادارے بے بی سینٹر کے اعداد وشمار کے مطابق امریکا میں نومولو بچوں کے جو 10 نام سب سے زیادہ رکھے گئے ان میں ’محمد‘ بھی شامل ہے۔ اسی طرح بچیوں کے لیے رکھے گئے 10 پسندیدہ ناموں میں عالیہ شامل ہے۔امریکی ادارے کا کہنا ہے کہ 640 بچوں کے

نام محمد رکھے گئے، اگر امریکا میں لفظ محمد کے لیے رائج مختلف اسپیلنگ کو ایک کر دیا جائے تو یہ تعداد اور بڑھ جائے گی۔ مذکورہ اعداد وشمار صرف ایک اسپیلنگ (Muhammad) والے ہیں۔ایک اور رپورٹ کے مطابق امریکا میں تیزی سے پھیلنے والا مذہب بھی اسلام ہے۔ اور امریکا میں مقیم مسلمانوں میں اپنے مذہب سے وابستگی مزید پختہ ہوتی جارہی ہے، اسلام مخالف منفی پروپیگنڈے اور مسلمانوں کو دہشت گرد ثابت کرنے کی تمام کاوشیں دم توڑتی نظر  آتی ہیں۔



کالم



22 اپریل 2025ء


پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…