اسلام آباد (نیوزڈیسک) ”درخواست واپس لے لو لیکن تقریر نہ کرو“ یہ الفاظ گزشتہ روز انکوائری کمیشن کی کارروائی کے دوران اس وقت کہے گئے جب جوڈیشل کمیشن کے سربراہ نے بلوچستان کے دیگر گواہان کو بلانے کی استدعا مسترد کی تو بلوچستان نیشنل پارٹی کے ایک رہنماءایاز مندو خیل اٹھ کر تقریر کی کہ ہم سے بہت زیادتی ہوئی جوڈیشل کمیشن ہمیں انصاف دے۔ اس پر کمیشن کے سربراہ نے کہا کہ یہ انکوائری کمیشن ہے اس کا کام انصاف دینا نہیں ہے۔ اس پر مذکورہ شخص نے کہا کہ ہمارے گواہان کو بلانے کی اجازت دی جائے وگرنہ ہم اپنی درخواست واپس لے لیں گے۔ جس پر کمیشن کے سربراہ چیف جسٹس ناصر الملک نے کہا کہ درخواست واپس لے لو تقریر نہ کرو اور سکون سے بیٹھ جاﺅ۔