جمعہ‬‮ ، 02 مئی‬‮‬‮ 2025 

سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات نے بھارت میں 70 ارب ڈالر ز کے سب سے بڑے منصوبے پرعملدرآمد کا اعلان کردیا

datetime 6  دسمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ابوظبی(این این آئی)سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات نے باہمی تزویراتی شراکت کے تحت بھارت میں تیل صاف کرنے کے ایک میگا منصوبے کی منظوری دی گئی ہے۔ یہ منصوبہ بھارت کی مغربی ریاست مہاراشٹر میں 70 ارب ڈالر مالیت کی آئل ریفائنری اور جدید پیٹرو کیمیکل کمپلیکس پرمشتمل ہوگا۔خبر رساں اداروں کے مطابق مہاراشٹر میں سعودی عرب اور امارات کے

مشترکہ تزویراتی منصوبے میں سعودیہ کی تیل کی سب سے بڑی کمپنی آرامکو اور ابوظہبی نیشنل آئل کمپنی اے ڈی این او سی مل کر کام کریں گی۔ اس منصوبے میں ایک ایسی آئل ریفائنری قائم کی جائے گی جس میں روزانہ 12 لاکھ بیرل صاف کرنے کی گنجائش ہو گی۔ اس منصوبے کی تکمیل کے بعد بھارتی مارکیٹ کو یومیہ چھ لاکھ بیرل تیل فراہم کیا جائے گا۔اس اقدام کا مقصد ہندوستانی ریفائنری اور پیٹروکیمیکل مارکیٹ میں سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے خام تیل کی فروخت کی راہ ہموار کرنا اور جدید ترین بین الاقوامی تکنیکی خصوصیات کے حامل منصوبے کے ذریعے پٹرول، جیٹ فیول، ڈیزل، کیمیائی مصنوعات میں استعمال ہونے والے تیل کیعلاوہ نقل و حمل کے ایندھن کی تیاری شامل ہے۔اس منصوبے کا اصل ہدف ہندوستانی مقامی مارکیٹ ہے۔ آنے والے وقت میں بھارت میں تیل کی کھپت میں غیر معمولی اضافے کی توقع کی جا سکتی ہے۔



کالم



22 اپریل 2025ء


پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…