پیر‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2025 

18 ہزار سال پہلے مرنے والا جانور اصل حالت میں برآمد، ماہرین دیکھ کر حیرت ورطہ میں پڑگئے

datetime 16  دسمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سٹاک ہوم(این این آئی)سائبیریا کے محققین نے حال ہی میں ایک ایسا قدیم جانور دریافت کیا ہے جو 18 ہزار سال پہلے مرنے کے باوجود بھی تاحال اپنی اصل حالت میں پایا گیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق محققین نے انکشاف کیا کہ 18ہزار سال قبل مرنے والا یہ جانور برف میں جما ہوا تھا اور یہ آج بھی اسی حالت میں موجود ہے۔اسٹاک ہوم کے محققین نے 2018 میں موسم گرما میں شمال مشرقی سائبیریا کے ایک دور دراز علاقے بلییا گورا سے اس قدیم جانور کو دریافت کیا تھا۔اس جانور کی ناک، دانت اور دیگر اعضاء تاحال سلامت ہیں۔

اور اسے دیکھنے کے بعد ایسا لگتا ہے کہ جیسے یہ ابھی ابھی مرا ہو۔ یہ جانور صرف 2 سال کی عمر میں مر گیا تھا اور اس کے بعد سے زیر سطحی زمین کے حصے میں دبا ہوا تھا۔سوڈان کے سینٹر آف پیلیوجنیٹکس کے محقق لَو ڈیلین اور ڈیوس اسٹینٹن اس جانور کی پسلیاں مطالعے کے لیے اپنے ساتھ سوڈان لے آئے ہیں۔محققین نے بتایا کہ یہ بات ابھی تک مکمل طور پر واضح نہیں ہوئی ہے کہ یہ کتا ہے یا بھیڑیا لیکن اس حوالے سے جینیاتی طور تحقیق کی جارہی ہے۔انہوں نے بتایا کہ یہ یا تو ابتدائی دور کا ماڈرن بھیڑیا یا ابتدائی دور کا کتا ہوسکتا ہے۔

موضوعات:



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…