نیویارک(نیوزڈیسک)چند ایسی علامات ہیں جن کے بارے میں علم ہونے پر آپ دل کے دورے سے بچ سکتے ہیں یا احتیاطی تدابیر کرسکتے ہیں۔ماہر امراض دل کا کہنا ہے کہ اگر آپ کو سینے میں بھاری پن محسوس ہورہا ہے یا معدے کے اوپر والے حصے میں ناقابل برداشت درد ہے،
بائیں بازو میں درد ہے یا جبڑے اور گردن میں درد ہونے کے ساتھ سانس میں دشواری محسوس ہورہی ہے تو یہ دل کے دورے کی علامات ہو سکتی ہیں۔ اگر آپ کو ٹھنڈے پسینے آنے لگیں تو ایک منٹ ضائع کیے بغیر ڈاکٹر سے مشورہ کریں۔