لاہور( آن لائن ) پنجاب کی 57 فیصد آبادی تاحال پینے کے صاف پانی سے محروم ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔پنجاب حکومت نے یونیسف کو پیش کی جانے والی سالانہ کارکردگی رپورٹ تیار کر لی جس میں صوبائی حکومت نے متعدد اہداف نامکمل ہونے کا اعتراف کر لیا۔رپورٹ کے مطابق 6 کروڑ 27 لاکھ سے زائد افراد کو پینے کی صاف پانی کی فراہمی کے لیے تاحال منصوبہ بندی کا فقدان ہے جبکہ پنجاب کی صرف 32 فیصد آبادی کو ہی صفائی کی
مناسب سہولیات میسر ہیں۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ پنجاب کے 6 کروڑ 82 لاکھ سے زائد افراد مناسب صفائی کی بنیادی ترین سہولت سے ہی محروم ہیں۔دوسری جانب پنجاب بھر میں چائلڈ پروٹیکشن کے لیے منظم مرکزی پلیٹ فارم کے قیام کے لیے کسی بھی محکمے نے ذمہ داری قبول نہیں کی۔ چائلڈ پروٹیکشن پالیسی عرصہ دراز سے منظوری کی منتظر ہے۔پیدائشی اندراج پر نادرا، انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ اور مقامی حکومتوں کے الگ الگ کھاتوں اور باہمی رابطے کا فقدان ہے۔