نیویارک(این این آئی)دنیا میں خواتین کے خلاف تشدد کے خاتمے کا دن منایاگیا ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اس موقع پر عالمی ادارہ صحت کا کہنا تھا کہ دنیا بھر میں حاملہ خواتین کی بڑی تعداد زچگی کے دوران زبانی اور جسمانی تشدد کا شکار ہوتی ہیں لیکن ان کے ساتھ اس بدسلوکی کو بڑی حد تک نظر انداز کردیا جاتا ہے۔
ڈبلیو ایچ او کے ایک سروے میں، بیالیس فیصد خواتین نے بتایا کہ کہ ہسپتالوں اور صحت کے مراکز میں ان کے ساتھ برا سلوک کیا گیا، کئی خواتین نے بتایا کہ انہیں مارا پیٹا گیا، ان پر چیخنے کے علاوہ ان کا مذاق بھی اڑایا گیا۔ سروے کے مطابق جن ملکوں میں یہ رجحان زیادہ سامنے آیا ان میں گھانا، گِنی، نائیجیریا اور میانمار شامل ہیں۔