بدھ‬‮ ، 16 جولائی‬‮ 2025 

جرمنی میں پالتو کتے کا پیار سے چاٹنا مالک کی جان لے گیا اس شخص کو کونسی خطرناک بیماری لگ گئیں تھیں ؟جانئے

datetime 25  ‬‮نومبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

برلن(این این آئی)63 سالہ جرمن شہری کو ان کے پالتو کتے نے چاٹا جس کے نتیجے میں وہ جان کی بازی ہار گئے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ڈاکٹروں نے کہاکہ ان کے پالتو کتے کے تھوک میں ایک خطرناک بیکٹیریا تھا جس کی وجہ سے انہیں انفیکشن ہوا۔63 سالہ شخص انفیکشن ہونے کے بعد تقریباً 2 ہفتے تک اسپتال میں زیرِ علاج رہا لیکن اس انفیکشن کی وجہ سے متعدد بیماریاں لاحق ہوگئیں جس میں نمونیا، شدید بخار اور خطرناک الرجی وغیرہ شامل تھی۔ایک ڈاکٹر نے بتایا کہ اس شخص کو ’کیپنو سیٹوفیگا کینی مورسس‘ نامی انفیکشن ہوگیا تھا جو کہ عموماً کسی چیز کے کاٹ لینے سے ہوجاتا ہے جب کہ یہ انفیکشن جانور کے

چاٹنے سے بھی پھیلتا ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ متاثرہ شخص کو 3 دن سے نزلا تھا جب کہ اسے سانس لینے میں دشواری ہورہی تھی جس کے بعد اسے اسپتال لایا گیا جہاں اس کی حالت انتہائی خراب ہوگئی اور اس کے پورے جسم پر زخم نما چیز اْبھر آئی جس میں شدید تکلیف بھی ہورہی تھی۔ڈاکٹر کا مزید کہنا تھا کہ یہ انفیکشن اس شخص کے جسم میں اتنا پھیلتا گیا کہ اس کے گردے، جگر اور دل کو شدید متاثر کرنے لگا۔63 سالہ متاثرہ شخص اسپتال میں 16 دن زیرِعلاج رہنے کے بعد جسم کے تمام اعضاء کی حرکت بند ہونے کے باعث دم توڑ گئے۔ڈاکٹر کے مطابق یہ جراثیم بہت ہی کم تعداد میں پائے جاتے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…