اسلام آباد(آن لائن،مانیٹرنگ ڈیسک) لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ کو سی پیک اتھارٹی کا سربراہ بنانے کا فیصلہ کرلیا گیا،اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے سمری منطوری کیلئے وزیراعظم کو بھیج دی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ کو سی پیک اتھارٹی کا سربراہ بنانے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے اور اس حوالے سے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن سے منظوری کے لئے سمری وزیر اعظم کو ارسال
کردی گئی ہے۔ عاصم سلیم باجوہ کی تیعناتی کی منطوری آئندہ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں دئیے جانے کا امکان ہے۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے وزیراعظم کو بھجوائی گئی سمری میں عاصم سلیم باجوہ کی 4سال کی تعیناتی کی تجویز دی گئی۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز امریکہ کی جانب سے سی پیک پر سخت اعتراض سامنے آیا تھا جبکہ بھارت پہلے ہی اس منصوبے کیخلاف ہے ۔