لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) علاج کے لیے لندن جانے والے میاں نوازشریف تاحال گھر پر ہی مقیم ہیں، ایک نجی ٹی وی چینل نے میاں نوازشریف کے خاندانی ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ ٹیسٹوں کے رزلٹ کے بعد ہی بیماری کی تشخیص ہو سکے گی، آج میاں نواز شریف کی فزیو تھراپی ان کی رہائش گاہ پر ہی کی
جائے گی۔ میاں نواز شریف کے لندن پہنچنے کے بعد گائیز ہسپتال میں مختلف ٹیسٹ لئے گئے، خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ ایک ہفتے میں ٹیسٹ رپورٹس ملیں گی، رپورٹس آنے کے بعد ہی سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کو امریکہ لے جانے یا پھر لندن میں علاج کرانے کے بارے فیصلہ کیا جائے گا۔