واشنگٹن( آن لائن )امریکی نیوز ایجنسی بلوم برگ کا کہنا ہے کہ پاکستان کی اسٹاک مارکیٹ 7 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔بلوم برگ کی رپورٹ کے مطابق اگست میں پاکستان کی اسٹاک مارکیٹ 5 سال کی کم ترین سطح پر تھی، بیرونی سرمایہ کاروں نے اسٹاک مارکیٹ میں 6 کروڑ 40 لاکھ ڈالر سرمایہ کاری کی، یہ 2014 کے
بعد بیرونی سرمایہ کاروں کی سب سے بڑی انویسٹمنٹ ہے، فروری 2020 میں ایف اے ٹی ایف اے کے جائزہ کے بعد اسٹاک مارکیٹ میں مزید سرمایہ کاری متوقع ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان نے منی لانڈرنگ کی روک تھام کیلئے کافی کام کیا ہے، لندن کی دو معروف کمپنیوں نے بھی پاکستانی اسٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاری کی ہے ۔