اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ایران کے صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ ان کا ملک متنازعہ جوہری تنصیبات کی معائنہ کی آڑمیں غیرملکی معائنہ کاروں کو”قومی راز” چوری کرنے کی اجازت نہیں دے گا۔غیر ملکی خبر رساں اداروں کے مطابق صدر روحانی نے منصب صدارت کے دو سال کی تکمیل کے بعد تہران میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ “عالمی معائنہ کاروں کو حساس تنصیبات تک رسائی دینے کا یہ مطلب ہرگزنہیں کہ وہ ہمارے قومی راز چوری کریں۔ ہم معاہدے کے پروٹوکول کے تحت معائنہ کاروں کو حساس مقامات تک رسائی دیں گے مگر اس پرنظر رکھیں گے کہ وہ کیا کررہے ہیں”۔خیال رہے کہ ایران میں حساس مقامات اور جوہری تنصیبات کی معائنہ کاری کے حوالے سے سپریم لیڈر سمیت کئی دوسری اہم شخصیات نے بھی اپنے تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ صدر حسن روحانی اب تک اس حوالے سے خاموش تھے لیکن اب انہوں نے بھی اپنے تحفظات کا کھل کراظہار کردیا ہے۔ایرانی صدر کا یہ بیان ایک ایسے وقت میں منظرعام پرآیا ہے جب مغرب اور تہران کے درمیان جوہری معاہدے پر مذاکرات ایک بار پھر تعطل کا شکارہیں جبکہ دوسری طرف مغرب نے حتمی معاہدے کے لیے 30 جون کی ڈیڈ لائن بھی مقرر کررکھی ہے۔ایرانی صدر کا کہنا تھا کہ اگر نئے تنازعات سراٹھاتے رہے تو مذاکرات کا دورانیہ بڑھایا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مغرب اور ایران کے درمیان جاری بات چیت میں بعض امور پراختلافات موجود ہیں۔ اگرچہ فریقین تیس جون کی ڈیڈ لائن کے اندرتمام تنازعات کو نمٹانا چاہتے ہیں۔صدر روحانی نے کہا کہ ہم مذاکرات میں سنجیدہ ہیں اور مزید وقت ضائع نہیں کرنا چاہتے لیکن موجودہ حالات میں ہم وقت کے اسیر بھی نہیں رہ سکتے۔ جلد بازی کرنے کی کوئی ضرورت نہیں۔ ایک بہتر معاہدے کے لیے ہمیں تمام نکات پراتفاق رائے پیدا کرنا ہے۔خیال رہے کہ جمعہ کے روز روس کے ایک مذاکرات کار نے ایران کے متنازعہ جوہری پروگرام پر بات چیت کے تعطل کا شکار ہونے پر تشویش کا اظہار کیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ پیش رفت کے بجائے مذاکرات میں ٹال مٹول سے کام لیا جا رہا ہے۔
معائنہ کی آڑ میں قومی راز چرانے کی اجازت نہیں دینگے: حسن روحانی
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
فلم میں بھی ہارنے سے انکار
-
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان
-
پیٹرول کی قیمتوں میں150روپے فی لیٹر سے بھی زیادہ کمی کا امکان ہے، بڑا دعوی سا منے آگیا
-
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 100 روپے تک کمی کا امکان
-
بجلی کے بلوں میں بڑی تبدیلی
-
اسرائیل نے 8 جون کو ایران پر بڑا فضائی حملہ کیوں روکا؟ اسرائیلی ائیر چیف کا انکشاف
-
پاکستان نے اسرائیلی جاسوسوں کو کس طرح چکما دیکر امریکا ایران معاہدہ محفوظ بنایا؟
-
وفاقی کابینہ میں بڑے پیمانے پر تبدیلیوں کافیصلہ، محسن نقوی کو وزیر خارجہ بنائے جانے کا امکان
-
بارشوں کا نیا سلسلہ شروع
-
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 20 جون سے بڑی کمی کا امکان
-
وزیراعظم شہبازشریف کا دورہ سوئٹزرلینڈ منسوخ،وجوہات سامنے آ گئی
-
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں حیران کن کمی
-
تین میں سے ایک بالغ پاکستانی ذیابیطس سے متاثر ،وجہ بھی سامنے آ گئی
-
وفاقی کابینہ میں بڑے پیمانے پر تبدیلیوں کی تیاری



















































