ہفتہ‬‮ ، 13 جون‬‮ 2026 

جے یو آئی(ف) کا دھرنا،پاکستان اور افغانستان کے درمیان تجارت معطل، کارکنوں کا دھرنے کا مقام تبدیل کر نے سے انکار

datetime 17  ‬‮نومبر‬‮  2019 |

کوئٹہ(این این آئی) ’پلان بی‘ کے تحت جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی(ف) کے کارکنوں نے اتوار کو بھی نوشکی میں دھرنا دیا۔تفصیلات کے مطابق آر سی ڈی شاہراہ پر دھرنے کے باعث کوئٹہ تفتان روڈ بند ہوگئی ہے جس کے باعث دونوں اطراف گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں۔

دوسری جانب چمن میں جے یو آئی (ف) اور پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے زیراہتمام کوئٹہ چمن شاہراہ پر دھرنا دیا گیا ،احتجاج اور دھرنے کے باعث کوئٹہ چمن شاہراہ پر آمدورفت معطل ہے جبکہ گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی ہیں۔احتجاج کے باعث پاکستان اور افغانستان کے درمیان تجارت معطل ہوگئی ہے جبکہ بین الاقوامی شاہراہ کی بندش سے مال بردار تجارتی گاڑیاں پھنس گئیں۔دوسری جانب سیکورٹی حکام اور مقامی انتظامیہ کے مظاہرین سے مذاکرات ناکام ہوگئے ہیں ،انہوں نے دھرنا کا مقام تبدیل کرنے سے بھی انکار کردیا ہے۔گزشتہ روز جے یو آئی (ف) کے کے کارکنان نے کراچی میں حب ریور روڈ پر جاری دھرنا عارضی طور پر ختم کردیا تھا۔مولانا عمر صادق نے کہا کہ دن کے اوقات میں دھرنے دینے اور رات میں سڑکیں ٹریفک کے لیے کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ آئل ٹینکرز مالکان سمیت دیگر شہریوں کی مشکلات کے پیش نظر یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



8 بجے تک


میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…