ہفتہ‬‮ ، 19 اپریل‬‮ 2025 

نااہل حکومت جب ٹماٹراور آلو کے نرخ کنٹرول نہیں کرسکتی تو ملک کیا چلائے گی؟جے یو آئی نے ”پلان بی“ کے بعد دیگر آپشنز پر عملدرآمد کابھی اعلان کردیا،دھماکہ خیز فیصلہ

datetime 16  ‬‮نومبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوئٹہ /ڈیرہ مرادجمالی(این این آئی) جمعیت علماء اسلام سمیت دیگر اپوزیشن جماعتوں کی کال پر آزادی مارچ تحریک کے پلان بی کے تحت سندھ بلوچستان اور ژوب ڈیرہ اسماعیل خان شاہراہوں کو بلاک کیا گیا۔ آج اتوار کو کوئٹہ چمن اور کوئٹہ تفتان شاہراہوں پر دھرنے دئیے جائیں گے۔ ہفتہ کو نصیر آباد میں ربی کے مقام پر جمعیت علماء اسلام ف اور اتحادی جماعتوں کے آزادی مارچ تحریک پلان بی کے تحت سندھ بلوچستان قومی شاہراہ پر دھرنا دیا گیا

جس سے سندھ بلوچستان کا زمینی رابطہ مکمل طور پرمعطل ہوگیااس موقع پر جمعیت علماء اسلام کے صوبائی امیر و رکن قومی اسمبلی مولانا عبدالواسع، اراکین صوبائی اسمبلی اصغر علی ترین، حاجی نواز کاکڑ، صوبائی ڈپٹی جنرل سیکٹری میرنظام الدین لہڑی ضلعی امیر مولانابشیراحمدجمالی ودیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 27اکتوبر سے ہمارے پرامن دھرنے جاری ہیں جب تک حکومت کاخاتمہ نہیں ہوتا پلان بی سمیت تمام آپشنز پر عمل درآمد جاری رہے گا، انہوں نے کہا کہ ہم مانتے ہیں عوام کو تکلیف ہے لیکن ہمیں عوام کی نااہل حکمرانوں سے جان چھڑوا رہے ہیں تاکہ غریب عوام کو تکلیف نہ ہو نیازی صاحب اپنے دھرنے میں ہمیشہ امپائرکی انگلی کی بات کرتے تھے لیکن اب امپائر کی انگلی نہیں اٹھے گی مولاناعبدالواسع نے کہا کہ ہماری جماعت نے انگریزوں کامقابلہ کیا ان کو بھاگنے پرمجبورکیا اسی طرح اس حکومت کو جلد بھگائیں گے حکومت کیوجہ سے ملکی معیشت تباہی کے دہانے پرپہنچ گئی اس وقت موجودہ نااہل حکومت جب ٹماٹراور آلو کے نرخ کنٹرول نہیں کرسکتے تو ملک کیا چلائیں گے سلیکٹڈحکومت نے پچاس لاکھ گھربنانے کادعوا کیا گھرتونہیں بنے مگرہزاروں افراد کوبے گھرکردیا انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کے وزراء صرف جھوٹ پر جھوٹ بول رہے ہیں وزراء کہہ رہے ہیں ہمارا آزادی مارچ ناکام ہوگیا انکو واضح پیغام دیناچاہتاہوں ہمارا مارچ شروع اب ہواہے جب تک ان کٹھ پتلیوں کو چلتا نہیں کرینگے ہمارے دھرنے غیرمعینہ مدت تک جاری رہیں گے

انہوں کہا کہ پاک افواج ہمارے دلوں کی دھڑکن ہے کسی بھی وقت ضرورت پڑے ملکی دفاع کی خاطر ہم انکے ساتھ شانہ بشانہ ہونگے لیکن نصیرآباد میں باباکوٹ کے مقام پر سالوں سے بیٹھے ہوئے رہائشیوں کو بے گھر کرنا ناانصافی ہے چند عناصر کی مداخلت سے غریبوں کے زمینوں پرقبضہ کیا جارہاہے جسکے خلاف قومی اسمبلی اپنا موقف بیان کرونگا،دوسری جانب جمعیت علماء اسلام سمیت دیگر جماعتوں کی جانب سے ژوب ڈیرہ اسماعیل خان قومی شاہراہ پر بھی دھرنا دیا گیاجو ہفتہ کی شام ڈپٹی کمشنر شیرانی سے مذاکرات کے بعد ختم کیا گیاجبکہ آزادی مارچ تحریک پلان بی کے تحت آجکوئٹہ تفتان شاہراہ اور کوئٹہ چمن شاہراہ کو بند کیا جائیگا جبکہ کل کوئٹہ گوادر اور کوئٹہ کراچی شاہراہوں پر دھرنے دیے جائیں گے

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اگر آپ بچیں گے تو


جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…

آپ کی امداد کے مستحق دو مزید ادارے

یہ2006ء کی انگلینڈ کی ایک سرد شام تھی‘پارک میںایک…