جمعرات‬‮ ، 08 اکتوبر‬‮ 2026 

ملک بھر میں مزید کتنے دن بارشیں ہوں گی؟محکمہ موسمیات نے بڑی پیش گوئی کردی

datetime 15  ‬‮نومبر‬‮  2019 |

اسلام آباد(آن لائن)آئندہ 24 گھنٹوں کے درمیان ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش اور بعض مقامات پر برفباری کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق جمعہ کے روز بالائی خیبرپختونخوا میں اکثرمقامات پر جبکہ پنجاب، زیریں خیبرپختونخوا، شمال مشرقی بلوچستان، سندھ، اسلام آباد، گلگت بلتستان اورکشمیر میں کہیں کہیں گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ بارش اور پہاڑی علاقوں میں برفباری کا امکان ہے۔

اس دوران بالائی خیبرپختونخوا میں بعض مقامات پر موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں اور برفباری کا سلسلہ مزید دو دن جاری رہنے کا امکان ہے۔گزشتہ روز ملک کے زیادہ تر علاقوں میں موسم ابر آلود رہا تاہم حیدرآباد، سکھر، میرپور خاص، تھرپارکر کے اضلاع میں کہیں کہیں جبکہ لاہور، فیصل آباد، سرگودھا، ملتان، ڈی جی خان، راجن پور، لیہ، پٹن،میرکھانی، کالام، مالم جبہ، بالاکوٹ، کاکول، دیر، چترال، پاراچنار، دروش، پشاور، مردان، ڈی آئی خان، کوئٹہ، بارکھان، لسبیلہ، سبی، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر بارش ہوئی۔سب سے زیادہ بارش: سندھ: اسلام کوٹ 85، چھاچھرو 75، ڈالائی 74،مٹھی 39، نگرپارکر 27، ڈپلو 08، چھور 05، کلوئی 01، خیبر پختونخوا: کالام 17، پٹن 08، میرکھانی 07، بالاکوٹ 04، کاکول، چترال، دروش، پاراچنار 03، مالم جبہ 02، دیر 01،پنجاب: ڈی جی خان (سٹی 07، فورٹ منرو03)، ٹوبہ ٹیک سنگھ 06، ملتان،جھنگ 05، کوٹ ادو 03، ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔اس کے علاوہ فیصل آباد 02، لاہور(سٹی، ائیر پورٹ 01)، کشمیر: مظفرآباد(سٹی 06، ایئر پورٹ 03)، چکوٹھی 03، گڑھی دوپٹہ 02، گلگت بلتستان: استور 16، گوپیس 03، بلوچستان: بارکھان 03، کوئٹہ 02، لسبیلہ میں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔کل ریکارڈ کیے گئے کم سے کم درجہ حرارت: گوپس 02-، بگروٹ 01-، اسکردو اور قلات میں 01 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔#/s#

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کالم

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دسواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…