جمعرات‬‮ ، 18 ستمبر‬‮ 2025 

شہبا زشریف کے بیٹے حمزہ شہباشریف اور عباس شریف کے بیٹے کو جب نیب نے گرفتار کیا تو انہوں نے مریم نواز شریف سے متعلق کیا انکشافات کیے ؟جانئے

datetime 15  ‬‮نومبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)نجی ٹی وی نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کرتے ہوئے کہا ہےکہ جب حمزہ شہباز شریف نیب کی حراست میں تھے تو انہوں نے کہا تھا کہ میںجانتا ہوں مجھے کیوں گرفتار کیا گیا ہے ، اس کے پیچھے باجی ’’مریم نواز ‘‘ ہی ہیں ۔ میں یہ بھی سمجھتا ہوں کہ تایا ’’نواز شریف ‘‘ بھی باجی مریم نواز کی وجہ سے جیل گئے ۔ جبکہ عباس شریف کے بیٹے منی لانڈرنگ کیس میں

گرفتار کر کے لایا گیا تو ان کا بھی یہی کہنا تھا کہ یہ سب کچھ باجی ’’مریم نواز ‘‘ نے کیا ہے اور مجھے اس کا کوئی پتہ نہیں ہے ۔ قبل ازیں نیب کی حرات میں مریم نواز کی جانب سے موبائل فون استعمال کیا جانے کا انکشاف ۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نواز شریف کی صاحبزادی کے پاس مہنگا موبائل فون اور وائی فائی ڈیوائس موجود تھے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مریم نواز چہل قدمی کےدوران موبائل فون استعمال کرتیں تھیں ۔ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ مریم نواز جسمانی ریمانڈ پر نیب کی حراست میں تھیں تو وہ رات کو اکثر گارڈن میں چہل قدمی کرتیں تھیں لیکن اچانک پھر وہ غائب ہو جاتیں تھیں ۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں جب دیکھا گیا کہ وہ کہاں جاتیں ہیں تو ایک کونے میں ایک جگہ تھیں جہاں پر کیمرہ نہیں ہوتا تھا وہاں پر وہ جا کر موبائل فون استعمال کرتیں تھیں جبکہ ان کے پاس ایک وائی فائی ڈیوائس بھی موجود تھی ۔ آئی فون اور ڈیوائس ان سے برآمد کی گئی ، فون کا ڈیٹا ڈی کوڈ نہیں ہو سکا اور اس کا ڈیٹا تک رسائی نہیں مل سکی ہے ، یہ پتہ نہیں چل سکا کہ وہ کس سے بات کرتیں تھیں ۔ رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ ڈاکٹر عدنان ان کے پاس آتے تھے وہ نواز شریف کے پیغامات ان تک پہنچاتے تھے ، یہ پیغامات مختلف پرچیوں پر لکھے ہوتے تھے ، بہانہ یہی ہوتا تھا کہ علاج کرنا جبکہ وہ اس بہانے کے تحت مریم نواز کے پاس آتے اور نواز شریف کے پرچیوں پر مشتمل پیغامات ان تک پہنچاتے تھے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انسان بیج ہوتے ہیں


بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…