ہفتہ‬‮ ، 18 اکتوبر‬‮ 2025 

نواز شریف کو اگر کسی سے خطرہ ہے تو وہ مسلم لیگ (ن) ہے، بھائی شہباز شریف، بیٹے اور بیٹی گارنٹی دینے کو تیار نہیں،فواد چودھری نے سنگین دعوے کردیئے

datetime 14  ‬‮نومبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی چوہدری  فواد حسین نے اعلان کیا ہے کہ حکومت نے وزیراعظم ٹاسک فورس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے 25 ارب روپے سے فنڈ قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے، خواجہ آصف نے ایوان میں لاء آفیسر سے متعلق غلط بیانی کی، نواز شریف کی جان کو مسلم لیگ (ن) کی لیڈرشپ اور شریف فیملی سے خطرہ ہے،مولانا فضل الرحمان صاحب نے شدت پسندی کا بیانیہ دیا ہے ان کا بیانیہ معاشرے کو تقسیم کرنے کا بیانیہ ہے۔

جمعرات کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ وزیراعظم ٹاسک فورس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے 25 ارب روپے سے فنڈ قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے جسے پرائیویٹ سیکٹر لیڈ کرے گا اور حکومت ہر قسم کا تعاون کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ میں سپارکو کو خط لکھا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے لوگوں کو انٹرنیٹ رسائی دی جا سکتی ہے، انٹرنیٹ رسائی بنیادی انسانی حقوق میں شامل ہے، ہم کوشش کریں گے کہ مقبوضہ کشمیر میں انٹرنیٹ سروس فراہم کر سکیں۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ خواجہ آصف نے لاء آفیسر سے متعلق غلط بیانی کی حکومتی لاء  آفیسرز نے مانا کہ نواز شریف کو علاج کی سہولت ملنی چاہئے۔ خواجہ آصف نے جھوٹ بولا ان کے خلاف تحریک استحقاق لا رہا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو اگر کسی سے خطرہ ہے تو وہ مسلم لیگ (ن) ہے، نواز شریف کو فکر لاحق ہے کہ ان کو ہسپتال سے گھر کیوں منتقل کیا گیا۔ فواد حسین نے کہا کہ سیاست کے سینے میں دل نہیں ہوتا، مسلم لیگ (ن)  اس کی واضح مثال ہے، ان کو اگر حکومت کی شورٹی بانڈز کی شرط غیر آئینی لگتی ہے تو ان کو ساری رات مشاورت کرکے آج عدالت میں پٹیشن دائر کرنا چاہئے تھی۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی جان کو مسلم لیگ (ن) کی لیڈرشپ اور شریف فیملی سے خطرہ ہے۔ انہوں نے تجویز دی کہ نواز شریف کی صحت کا خیال رکھنے کے لئے ایک پارلیمانی کمیٹی بننی چاہئے جو تمام جماعتوں پر مشتمل ہو اور نواز شریف کی صحت کا خیال رکھے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ نواز شریف سے متعلق کابینہ نے متوازن فیصلہ کیا ہے، نواز شریف کے بھائی شہباز شریف، بیٹے اور بیٹی گارنٹی دینے کو تیار نہیں، مسلم لیگ (ن) کے ارکان اسمبلی کہہ رہے ہیں کہ ہماری جائیداد بطور ضمانت رکھ لیں، میاں صاحب کو جانے دیں۔ انہوں نے کہا کہ آصف زرداری اور نواز شریف  کا سیاسی کردار ختم ہو چکا ہے، اس حوالہ سے پہلے بھی کہہ چکا ہوں دونوں پارٹیوں کے لوگ اپنی مستقبل کی سیاست کے لئے ان لوگوں کی صحت کو داؤ پر لگا رہے ہیں،

پاکستان تحریک انصاف نواز شریف کی صحت کے لئے دعا گو ہے، ہم نواز شریف کی بیماری پر (ن) لیگ کی سیاست کی مذمت کرتے ہیں اور نواز شریف کے علاج میں مسلم لیگ (ن)  کی جانب سے رکاوٹ ڈالنے کی مذمت کرتے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان سی ڈی اے کے لئے کافی کام چھوڑ گئے ہیں، مولانا فضل الرحمان صاحب نے شدت پسندی کا بیانیہ دیا ہے ان کا بیانیہ معاشرے کو تقسیم کرنے کا بیانیہ ہے، امید ہے فضل الرحمان اس سے سبق سیکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پلان بی کو بھی اسی طرح ہینڈل کریں گے جیسے پلان اے کو کیا ہے۔ مولانا فضل الرحمن پہلے اسلام آباد پھر قومی شاہراہیں بند کرنا چاہ  رہے تھے اب وہ بیڈ روم لاک کریں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



افغانستان


لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…