ہفتہ‬‮ ، 15 اگست‬‮ 2026 

آن لائن ٹیکس ادائیگی  کی سہولت کا اعلان کردیاگیا

datetime 14  ‬‮نومبر‬‮  2019 |

کراچی(آن لائن) سندھ کے وزیر برائے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن  و انسداد منشیات اور پارلیمانی امور مکیش کمار چاؤلہ نے کہا ہے کہ محکمہ سندھ ایکسائز نے جنوری 2020 سے آن  لائن ٹیکس  جمع کروانے کی سہولت شروع کرنے کا منصوبہ بنایا ہے اور پہلے مرحلے میں موٹر وہیکل ٹیکس کی ادائیگی کے لئے مجوزہ سہولت فراہم کی جائے گی اور آہستہ آہستہ اس کا دائرہ وسیع ہوجائے گا۔ یہ بات انہوں نے جمعرات کو اپنے دفتر میں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔

اجلاس میں سیکرٹری ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن  و انسداد منشیات عبدالحلیم شیخ، ڈائریکٹر جنرل شعیب احمد صدیقی، ڈائریکٹر ایڈمن / ایم وی آر کنور عامر جمیل، ڈپٹی ڈائریکٹر وحید شیخ، اسٹنٹ ڈائریکٹر کمپیوٹر ون  مہران خان اور دیگر افسران نے بھی  شرکت کی۔ اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن و انسداد منشیات شعیب احمد صدیقی نے بتایا کہ آن  لائن ٹیکس کی ادائیگی کی سہولت 1 لنک اور برانچ لیس بینکنگ یعنی ایزی پیسہ، موبی کیش وغیرہ کے ذریعے انٹرنیٹ بینکنگ پر مبنی ہوگی۔ شعیب احمد صدیقی نے کہا کہ  آن لائن ٹیکس وصولی/ بل کی ادائیگی کی سہولت شروع کرنے سے قبل اس کے بارے میں عوام کو آگاہ کرنے کے لئے بڑے پیمانے پر آگاہی مہم بھی شروع کی جائے گی ‘۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن و انسداد منشیات اور  پارلیمانی امور مکیش کمار چاؤلہ نے کہا کہ ٹیکس دہندگان کے لئے آن لائن ٹیکس جمع کروانے کی شروعات  ایک بہت بڑی سہولت ہوگی کہ اس سے نہ صرف وہ اپنا وقت بچا سکیں گے بلکہ  دفتر میں آنے اور لائنوں میں کھڑے ہونے کی مشقت سے بھی اپنے آپ کو محفوظ کر سکیں گے۔ انہوں نے متعلقہ افسران سے کہا کہ وہ اس منصوبے کو جلد سے جلد عملی جامہ پہنانے اور معیاری آپریٹنگ طریقہ کار (ایس او پیز) کو باقاعدہ بنائیں، اور مشاورتی فرم کے ساتھ ہم آہنگی پیدا کرنے اور منصوبے کو تیز کرنے کی بھی ہدایت کی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)


1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…