منگل‬‮ ، 23 جون‬‮ 2026 

حکومت نے دھرنا اٹھاتے اٹھاتے پورے پاکستان میں پھیلا دیا،دودھ میں مینگنیاں ڈال کر اسے ہلانے کی کیا ضرورت تھی؟ نواز شریف نے بانڈ دینے سے انکار کر دیا، حکومت نے بانڈ کے بغیر باہر بھجوانے سے انکار کر دیا، اس انکار کا نقصان کس کو ہو گا؟جاوید چودھری کا تجزیہ

datetime 13  ‬‮نومبر‬‮  2019 |

دنیا میں مسئلے تھے‘ مسئلے ہیں اور مسئلے رہیں گے چناں چہ ایشو مسئلہ نہیں ایشو مسئلے کا حل ہے‘ آپ اگر مسئلے کو حل کرنا جانتے ہیں تو پھر آپ کے لیے کوئی مسئلہ‘ مسئلہ نہیں رہتا لیکن آپ میں اگر مسائل کے حل کی اہلیت نہیں تو پھر زندگی مسائلستان بن جاتی ہے‘

آپ پھر مسئلوں سے نکل نہیں سکتے‘ ہماری حکومت کا ایک ایشو بلکہ سب سے بڑا ایشو مسائل کو حل کرنے کی اہلیت کا فقدان ہے‘ حکومت مسئلہ حل کرتے کرتے اس کو مزید پھیلا دیتی ہے‘ مثلاً آپ الیکشن کمیشن کے ارکان کی تعیناتی کا ایشو لے لیں‘ وزیراعظم نے اپوزیشن لیڈر سے ملنا تھا اور یہ مسئلہ حل ہو جاتا‘ حکومت نے اسے حل کرنے کی بجائے بحران بنا دیا‘ قومی اسمبلی سے جلد بازی میں 9 آرڈیننس پاس کرا لیے گئے‘ اپوزیشن نے ڈپٹی سپیکر کے خلاف تحریک عدم اعتماد کا اعلان کر دیا‘ بحران پیدا ہو گیا‘ مولانا نے دھرنا دیا‘ حکومت نے دھرنے کو اٹھاتے اٹھاتے یہ دھرنا پورے پاکستان میں پھیلا دیا اور اب میاں نواز شریف کو باہر بھجوانے کے ایشو نے ایک نیا تنازع‘ ایک نیا بحران پیدا کر دیا‘حکومت نے اگر اجازت دینی تھی تو یہ دے دیتی‘ دودھ میں مینگنیاں ڈال کر اسے ہلانے کی کیا ضرورت تھی؟ حکومت کو سنجیدگی سے سوچنا ہو گا یہ ایشو کو پھیلا کیوں دیتی ہے؟ نواز شریف نے بانڈ دینے سے انکار کر دیا‘ حکومت نے بانڈ کے بغیر باہر بھجوانے سے انکار کر دیا‘ اس انکار کا نقصان کس کو ہو گا؟ مولانا فضل الرحمن نے پورے ملک کی شاہراہیں بند کرنے کے اعلان کے ساتھ دھرنا ختم کر دیا، سڑکوں کی بندش کا نقصان کس کو ہو گا؟



کالم



فورنگ میں ایک رات


ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…