لندن( نیوزڈیسک) لندن کے ایک سکول میں مسلمان طلباپررمضان المبارک کے دوران روزے رکھنے پرپابندی عائد کردی گئی ہے ۔برطانوی اخبارکے مطابق مشرقی لند ن کے بارکلے پرائمری سکول نے والدین کوایک خط لکھاہے کہ اسلامی قوانین کے مطابق بچوں پررمضان کے روزے رکھنالازم نہیں ۔خط میں روزوں کوبچوں کی طبیعت خراب کرنے کاباعث قرادیاگیااورکہاگیاکہ روزے رکھنے سے طالب علم تعلیمی سرگرمیوں سے پوری طرح مستفید نہیں ہوپاتے،