منگل‬‮ ، 16 ستمبر‬‮ 2025 

آسٹریلیا سے تیسرا ٹی20، قومی ٹیم میں 2 سے 3تبدیلیاں متوقع

datetime 7  ‬‮نومبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پرتھ(این این آئی)پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تیسرا ٹی20 میچ (کل) جمعہ کو پرتھ میں کھیلا جائے گا جہاں ابتدائی دو میچوں میں ناکامی کے بعد تیسرے میچ میں پاکستانی ٹیم میں 2 سے 3تبدیلیاں متوقع ہیں۔پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ٹی20 میچ بارش کی نذر ہو گیا تھا اور باران رحمت نے پاکستان کو میچ میں یقینی شکست سے بچا لیا تھا۔دوسرے ٹی20 میچ میں آسٹریلیا نے بابر اعظم اور افتخار احمد کی شاندار

نصف سنچریوں کے باوجود پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کر لی تھی۔تیسرے ٹی20 میچ کے لیے دونوں ٹیمیں کینبرا سے پرتھ پہنچ چکی ہیں، جہاں قومی ٹیم نے ایک روز آرام کے بعد پریکٹس کی۔ابتدائی دونوں میچوں میں قومی ٹیم کی بیٹنگ لائن بری طرح جدوجہد کرتی ہوئی نظر آئی اور بابر اعظم کے سوا کوئی بھی بلے باز آسٹریلین باؤلنگ کا سامنا نہ کر سکا۔گزشتہ کچھ میچوں سے آؤٹ آف فارم فخر زمان کی مستقل ناقص کارکردگی کا سلسلہ جاری ہے اور ابتدائی دونوں میچوں میں وہ بالترتیب صفر اور دو رنز پر آؤٹ ہوئے۔فخر زمان کی ناقص کارکردگی کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ تقریباً ڈیڑھ سال اور گزشتہ 12 میچوں کے دوران انہوں نے ایک بھی نصف سنچری اسکور نہیں کی۔گزشتہ 12 ٹی20 میچوں میں فخر کا سب سے زیادہ اسکور 24 رنز تھا اور وہ کم و بیش تمام ہی میچوں میں ایک ہی طریقے سے وکٹ گنوا کر پویلین لوٹے۔دوسری جانب جارح مزاج مڈل آرڈر بلے باز آصف علی بھی اپنے بلے سے بھی رنز نکلنے کا نام نہیں لے رہے اور گزشتہ سال جولائی میں ڈیبیو کرنے والے بلے باز نے اب تک انٹرنیشنل ٹی20 میں ایک بھی نصف سنچری اسکور نہیں کی۔ڈومیسٹک کرکٹ میں رنز کا ڈھیر لگانے والے آصف علی کی ابتر کارکردگی کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ اب تک 25 ٹی20 میچوں میں وہ صرف 331 رنز بناسکے ہیں،اسی طرح حارث سہیل بھی ابتدائی

دونوں میچوں میں کچھ کرنے میں ناکام رہے تاہم ٹیم مینجمنٹ نے انہیں ایک اور موقع دینے کا فیصلہ کیا ہے تاہم فخر زمان اور آصف علی کی اگلے میچ میں شمولیت غیریقینی ہے۔ذرائع کے مطابق تیسرے ٹی20 میچ میں پاکستانی ٹیم میں فخر زمان کی جگہ امام الحق اور آصف علی کی جگہ

نوجوان خوشدل شاہ کو ڈیبیو کرائے جانے کا امکان ہے۔اسی طرح ابتدائی میچوں میں طویل القامت محمد عرفان کی خراب کارکردگی کے بعد ٹیم مینجمنٹ نے انہیں بھی تیسرے میچ سے ڈراپ کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور عرفان کی جگہ محمد حسنین کو میچ میں موقع دیا جانے کا امکان ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Self Sabotage


ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…