ہفتہ‬‮ ، 23 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

پاکستان انٹرنیٹ آزادی نہ رکھنے والے بدترین ممالک میں شامل ،فریڈم ہائوس نے رپورٹ جاری کردی

datetime 6  ‬‮نومبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(این این آئی)دنیا بھر میں انٹرنیٹ آزادی کے حوالے سے رپورٹ جاری کرنے والے ادارے نے مسلسل 9ویں برس پاکستان کو انٹرنیٹ آزادی نہ رکھنے والا ملک قرار دے دیا۔ جبکہ خطے کے لحاظ سے ویتنام اور چین کے بعد پاکستان تیسرا بدترین ملک ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق فریڈم ہاؤس کی جانب سے جاری کی گئی رپورٹ میں کہا گیا کہ

سال 2019 میں انٹرنیٹ آزادی سے متعلق100 ممالک میں پاکستان ایک درجہ تنزلی کے بعد 27ویں نمبر سے 26ویں نمبر پر آگیا۔فریڈم آن دی نیٹ سے متعلق سالانہ رپورٹ 2019 کرائسس آف سوشل میڈیا میں پاکستان کو انٹرنیٹ کے لحاظ سے آزاد نہیں ملک قرار دیا اور کہا کہ ہرسال پاکستان کی درجہ بندی میں مسلسل تنزلی دیکھنے میں آرہی ہے۔فریڈم ہاؤس نے اپنی رپورٹ میں جون 2018 سے مئی 2019 کے عرصے کا جائزہ لیا اور یہ بات سامنے آئی کہ اس عرصے میں عالمی سطح پر انٹرنیٹ آزادی میں کمی آئی۔رپورٹ میں کہا گیا کہ دنیا بھر کی حکومتیں سوشل میڈیا کو الیکشنز پر اثر انداز ہونے اور شہریوں کی نگرانی کے لیے زیادہ استعمال کررہی ہے، رپورٹ میں اس رجحان کو ٹیکنالوجی کی ڈیجیٹل آمریت کا رجحان قرار دیا۔اس میں پاکستان کو انٹرنیٹ آزادی سے متعلق 100 (بدترین ممالک) میں سے 26 ویں نمبر پر ہے، پاکستان کی رینکنگ میں گزشتہ برس کے مقابلے میں ایک درجہ تنزلی آئی ہے۔رپورٹ کے مطابق پاکستان رسائی میں رکاوٹ میں 25 سے 5ویں نمبر ، مواد پر حدود پر 35 میں 14ویں اور صارفین کے حقوق کی خلاف ورزی پر 40 میں سے 7ویں نمبر پر رہا۔عالمی سطح پر پاکستان انٹرنیٹ اور ڈیجیٹل میڈیا کی آزادی سے متعلق دنیا کے بدترین ممالک میں شامل ہے جبکہ خطے کے لحاظ سے ویتنام اور چین کے بعد پاکستان تیسرا بدترین ملک ہے۔

پاکستان کے حوالے سے تیار کی گئی رپورٹ ڈیجیٹل رائٹس فاؤنڈیشن نے تحریر کی تھی، ڈی آر ایف کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر نگہت داد نے کہا کہ رواں برس کی درجہ بندی حکومتوں کی جانب سے قلیل مدتی اور رجعت پسندانہ پالیسیوں کا نتیجہ ہے۔انہوں نے کہا کہ آزادی اظہار رائے میں رکاوٹ بننے والے اداروں میں سالوں سے جاری قانون سازی اور سرمایہ کاری کے نتیجے میں ایک ایسا ماحول پیدا ہوگیا ہے جہاں پاکستان میں انٹرنیٹ زیادہ غیر محفوظ ہے۔

رپورٹ کے مطابق جون 2018 سے مئی 2019 کے دوران انٹرنیٹ رجسٹریشن میں معمولی اضافہ ہوا، پاکستان میں 6 کروڑ 70 لاکھ براڈ بینڈ کنیکشنز ہیں اور گزشتہ رپورٹ سے اب تک ان میں ایک کروڑ کا اضافہ ہوا۔تاہم رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ حالیہ چند سالوں میں دور دراز علاقوں تک انٹرنیٹ فراہمی سے متعلق حکومتی اقدامات میں اضافہ ہوا۔اس میں مزید کہا گیا کہ حکام احتجاج، انتخابات مذہبی اور قومی تعطیلات پر اکثر سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر ٹیلی کمیونیکیشن سروسز میں خلل ڈالتے ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ 2018 کے عام انتخابات کے دوران بلوچستان کے مختلف علاقوں اور سابق فیڈرلی ایڈمنسٹریٹڈ ٹرائبل ایریا(فاٹا) میں انتخابی عرصے کے دوران موبائل انٹرنیٹ سروسز معطل تھی۔رپورٹ میں جائزہ لیا گیا کہ حکام نے صحافیوں اور انسانی حقوق کے کارکنوں کو مختلف طریقوں سے خاموش کروانے کی کوششیں کیں۔اس میں کہا گیا کہ صارفین کو توہین مذہب سے متعلق مواد آن لائن پوسٹ کرنے کے الزام میں سزائے موت بھی سنائی گئی تاہم انہوں نے اپنی سزاؤں پر اپیل دائر کی ہوئی ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ سیاسی، مذہبی اور سماجی مواد پوسٹ کرنے والی 8 لاکھ سے زائد ویب سائٹس بلاک رہیں جبکہ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) غیر شفاف انداز میں مواد پر پابندی عائد کرتی رہی۔اس میں مزید کہ ریاستی اور دیگر عناصر پبلشرز، کانٹینٹ پروڈیوسرز پر مواد سے متعلق اضافی دباؤ ڈالتے رہے اور ایسے اقدامات کو اکثر رپورٹ نہیں کیا گیا۔رپورٹ میں کہا گیا کہ اکثر آن لائن تبصرہ نگاروں نے مذہب، توہین مذہب، سول-ملٹری تعلقات، علیحدگی پسند تحاریک، خواتین اور اقلیتوں کے حقوق کے عنوان پر لکھتے ہوئے خود ساختہ سنسر شپ اختیار کی۔

اس میں یہ بات بھی سامنے آئی کہ غیرمصدقہ اکاؤنٹس آن لائن مواد پر اثر انداز ہوکر گمراہ کن اطلاعات پھیلارہے ہیں۔رپورٹ کے مطابق جون 2018 تا مئی 2019 کے درمیان ڈیٹا کے تحفظ سے متعلق قانون نہ ہونے کے باعث حکومتی نگرانی اور سوشل میڈیا مانیٹرنگ انتہائی تشویش کا باعث ہیں۔صارفین کو اپنی آن لائن سرگرمی کے ردعمل میں دھمکیوں، بلیک میلنگ اور بعض اوقات تشدد کا بھی سامنا رہا۔مذکورہ رپورٹ میں جن ممالک کا جائزہ لیا گیا ان میں ایشیا کے 15 میں سے 13 ممالک میں سوشل میڈیا کی نگرانی سے متعلق استعمال میں ہیں یا ان پر کام جاری ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ رواں برس فروری میں حکومت پاکستان نے انتہا پسندی، نفرت انگیز تقاریر اور ریاست مخالف مواد کے خلاف نئے نظام کا اعلان کرتے ہوئے سوشل میڈیا مانیٹرنگ میں اضافہ کیا۔فریڈم ہاؤس کے صدر مائیک ابرامووٹز نے کہا کہ اکثر حکومتیں دیکھتی ہیں کہ سوشل میڈیا پر سنسرشپ سے زیادہ پروپیگنڈا زیادہ اچھے سے کام کرتا ہے۔رپورٹ میں کہا گیا کہ اس حوالے سے 65 ممالک کا جائزہ لیا گیا اور یہ بات سامنے آئی کہ 38 ممالک میں سیاسی رہنما خفیہ آن لائن رائے قائم کرنے اور مخالفین کو ہراساں کرنے کے لیے لوگوں کو ملازمت پر رکھتے ہیں۔علاوہ ازیں آن لائن رائے قائم کرنے کے لیے گمراہ کن اطلاعات کی تکنیک کو سب سے زیادہ استعمال کیا گیا۔

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)


آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…