اسلام آباد(نیوز ڈیسک) افغانستان کے سرحدی کے قریبی علاقے شمالی وزیرستان کی تحصیل دتہ خیل میں آپریشن ضرب عضب کامیابی سے جاری ہے،سکیورٹی فورسز کی فضائی کارروائی میں مزید 20 دہشت گرد ہلاک اور کئی ٹھکانے تباہ کر دیئے گئے ،سکیورٹی فورسز کے ملحقہ علاقو ںمیں زمینی آپریشن بھی شروع کر دیا گیا ہے۔ڈی جی آئی ایس پی آر عاصم سلیم باجوہ کے مطابق پاک فوج کی جانب سے افغان سرحد کے قریب شمالی وزیرستان کی تحصیل دتہ خیل میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر جیٹ طیاروں کی مدد سے شدید گولہ باری باری جس کے نتیجے میں 20 دہشت گرد ہلاک ہوئے ہیں جبکہ ان کے خفیہ ٹھکانوں کو مکمل طور پر تباہ کر دیا گیا ہے،کارروائی کے بعد سکیورٹی فورسز خفیہ ٹھکانوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور دیگر سازوسامان کو قبضہ میں لے لیا ہے۔ترجمان کے مطابق سکیورٹی فورسز نے دتہ خیل کے ملحقہ علاقوں میں دہشت گردوں کے خلاف زمینی کارروائی بھی شروع کر دی ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روزبھی شوال کے علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 25 دہشت گرد ہلاک اور کئی ٹھکانے تباہ کئے گئے ۔
مزید پڑھئے:انسانی جسم سے ہوا کا اخراج: زیادہ بدبودار مردیا خواتین ، سائنس کی تحقیق