اسلام آباد(نیوز ڈیسک)شمالی کوریا میں غیر ملکی صارفین کو 3 جی نیٹ ورک کی رسائی روک دی گئی ہے۔ شمالی کوریا کی 3 جی موبائل کمپنی نے اپنے صارفین کو اس فیصلے سے آگاہ کر دیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ساﺅتھ کوریا کے باشندوں کو صرف سینسر شدہ نیٹ استعمال کرنے کی رسائی ہے۔ تاہم غیر ملکی سیاح 3 جی موبائل سمز کارڈ خرید سکتے ہیں جو زیادہ تر غیر سنسر شدہ ہوتی ہیں۔