اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ نے دہشت گردوں کی مالی معاونت کی رپورٹ بارے تحقیقات کیلئے 3 رکنی خصوصی ٹاسک فورس تشکیل دے دی ہے ، جسٹس (ر) غلام سرور کورائی کمیٹی کے سربراہ ہوں گے۔ترجمان سندھ کے مطابق وزیر اعلی قائم علی شاہ نے ڈی جی رینجرز کی طرف سے ایک اجلاس میں دہشت گردوں کی مالی معاونت کے حوالے سے پیش کردہ رپورٹ پر خصوصی ٹاسک فورس میں قائم کرنے کی منظوری دیدی ہے، ٹاسک فورس کی سربراہی جسٹس (ر)غلام سرور کورائی کریں گے جبکہ ڈسٹرکٹ وسیشن جج ارجن رام اور سیکرٹری داخلہ سندھ مختار سومرو بھی ٹاسک فورس کمیٹی کے رکن ہوں گے، ٹاسک فورس ڈی جی رینجرز کی جانب سے دہشت گردی کی مالی معاونت کے مختلف پہلو کو جانچ پڑتال کرے گی اور اپنی رپورٹ میں ملوث اداروں کا تعین کرے گی ۔کمیٹی ایک جامع رپورٹ مرتب کر کے وزیراعلیٰ سندھ کو بھجوائے گی جس کے سندھ حکومت تمام ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کرے گی۔
مزید پڑھئے:دلہن کی انوکھی خواہش کہ عین موقع پر دولہے کو ہتھکڑی لگ گئی