اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ملتان میں مکان کی چھت گرنے سے ایک ہی خاندان کے 2 بچیوں اور3 خواتین ملبے تلے دب کر جاں بحق اور 2 افراد زخمی ہوگئے ،ریسکیو حکام نے لاشوں کو نکال کر نشتر ہسپتال منتقل کر دیا ہے ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ہفتہ کے روز ملتان کے علاقے وہاڑی روڈ پر واقعہ ایک مکان زیر تعمیر تھا کہ اچانک کمرے کی چھت گرنے سے ایک ہی خاندان 7 افراد ملبے تلے دب گئے ،واقعہ کے بعد اہل علاقہ اور ریسکیو ٹیموں نے ہنگامی بنیادوں پر ریسکیو آپریشن کیا جس میں ایک کمسن بچی سمیت3 خواتین مردہ حالت میں پائی گئی اور ایک بچی سمیت 2 افراد شدید زخمی حالت میں ملبے سے نکالا گیا جنہیں فوری طور پر نشتر ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم دوران علاج ایک اور کمسن بچی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی ۔ہسپتال انتظامیہ کے مطابق 4 افراد کی لاشیں اور 3 افراد کو زخمی حالت میں ہسپتال لایا گیا ہے،2دیگر زخمیوں میں گھر کے سربراہ ہیں جن میں ایک کی حالت تشویشناک ہے جنہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔















































