اسلام آباد(آن لائن)کھادکی فروخت میں ستمبرکے دوران 9فیصد کمی ہوئی اور اس دوران 6 لاکھ 79 ہزار ٹن کھادیں فروخت کی گئی ہیں۔نیشنل فرٹیلائزر ڈویلپمنٹ سینٹر کے اعدادو شمار کے مطابق ستمبر 2019 میں یوریا کھاد کی فروخت 16 فیصد کم ہوگئی اور فروخت کا حجم 4 لاکھ 5ہزار ٹن تک کم ہوگیا جبکہ ستمبر 2018 میں یوریا کھاد کی فروخت کا حجم 4 لاکھ 82 ہزار ٹن رہا تھا۔رپورٹ کے مطابق ستمبر
2019 میں ڈی اے پی کھادوں کی فروخت میں 11ہزار ٹن اضافہ سے فروخت کا حجم 2 لاکھ 10 ہزار ٹن تک پہنچ گیا جبکہ ستمبر 2018 کے دوران ایک لاکھ 99 ہزار ٹن ڈی اے پی کھاد فروخت کی گئی تھی۔ ٹارس سیکورٹیز کے تجزیہ کار مصطفی زمین نے کہا ہے کہ یوریا کھاد کی قیمت میں گزشتہ سال کے مقابلہ میں 20 فیصد اضافہ ہوا جس کے باعث یوریا کھاد کی فروخت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے ۔