جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

اسلام آباد آرام سے پہنچنے کیلئے جے یو آئی (ف) نے حکومت کو دھوکہ دیا، عین موقع پر مولانا فضل الرحمان کیا کریں گے؟ انتہائی سنگین دعویٰ کر دیا گیا

datetime 27  اکتوبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) جمعیت علماء اسلام (ف) نے حکومت کو دھوکا دینے کے لیے معاہدہ کیا، یہ معروف تجزیہ کار سمیع ابراہیم نے کہی، انہوں نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ آزادی مارچ جب آسانی سے اسلام آباد پہنچ جائے گا تو پھر ڈی چوک جانے کا اعلان کر دیا جائے گا،

رینجرز اور پولیس کو وہاں ان کو روکنا ناممکن ہو گا، پھر ڈی چوک میں بیٹھ کر مولانا فضل الرحمان کے لیے انتظامیہ کو پسپا کرنا آسان ہو جائے گا،  اس کی وجہ بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے گولی چلانے سے منع کر دیا ہے، انہوں نے کہا کہ تمام قافلے پشاور موڑ تک آئیں گے، جب یہ لوگ معاہدے کے تحت آ رہے ہیں تو ان کے لیے کوئی رکاوٹ نہیں ہو گی، سمیع ابراہیم نے مزید انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ جے یوآئی (ف) کے مدارس کے طلباء اور جماعت کے متحرک کارکنوں کو بڑی خاموشی کے ساتھ اسلام آباد بھیج دیا گیا ہے اور انہیں مختلف مقامات پر ٹھہرایا گیا ہے، معروف تجزیہ کار نے کہا کہ ایک بہارہ کہو کا علاقہ ہے، انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں 70 مدارس میں سے 45 کو جے یو آئی (ف) کنٹرول کرتی ہے۔ انہوں نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ جب آزادی مارچ پشاور موڑ پہنچے گا تو اس موقع پر جے یو آئی کی قیادت یہ اعلان کرے گی کہ معاہدے کی خلاف ورزی کی گئی ہے، کہا جائے گا کہ ہمارے کارکنوں کو گرفتار کیا گیا اور راستوں کو روکا گیا، اس وجہ سے ہم معاہدے کے پابند نہیں ہیں، اس پر کہا جائے گا کہ ہم اب اسلام آباد کے اندر جا رہے ہیں، جب ان لوگوں کو وہاں پولیس روکے گی تو اسلام آباد کے اندر موجود ان کے لوگ باہر نکل آئیں گے اور اس طرح پھر یہ قافلہ ڈی چوک کی جانب جائے گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…