منگل‬‮ ، 05 اگست‬‮ 2025 

عرب کا طاقتور ترین سمندری طوفان کیار بحیرہ خطرناک شکل اختیارکرگیا،پاکستان میں بھی الرٹ،محکمہ موسمیات نے خطرناک پیش گوئی کردی

datetime 27  اکتوبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)بحیرہ عرب کی تاریخ کا طاقتور ترین طوفان قرار دیا جانے والا ٹراپیکل سائیکلون کیار مزید شدت اختیار کرگیا ہے، سندھ کے قریب سمندر میں 9سے 10 فٹ لہریں بلند ہونے کا اندیشہ،کراچی میں مٹی کا طوفان اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق بحیرہ عرب کے مشرقی وسطی حصے میں موجود ٹراپیکل سائیکلون مغرب اور شمال مغرب کی جانب بڑھ رہا ہے،

طوفان کے مرکز میں ہواؤں کی رفتار 210 سے 220 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے، جبکہ یہ ٹراپیکل سائیکلون ابھی کراچی سے 860 کلومیٹر جنوب میں ہے۔ٹراپیکل سائیکلون کیار انتہائی شدید سمندری طوفان میں تبدیل ہوچکا ہے اور ماہرین موسمیات اسے بحیرہ عرب کی تاریخ کا طاقتور ترین طوفان قرار دے رہے ہیں۔طوفان سے براہ راست پاکستان کی ساحلی پٹی کو کوئی خطرہ نہیں لیکن طوفان کے اثرات کراچی سمیت زیریں سندھ اور مکران کی ساحلی پٹی پر نظر آسکتے ہیں۔کیار پیر مزید شدت اختیار کرکے سپر سائیکلون میں تبدیل ہوجائے گا، محکمہ موسمیات نے ماہی گیروں کو گہرے سمندر میں نہ جانے کی ہدایت کی ہے۔سمندری طوفان کے زیر اثر28 سے30 اکتوبر کے دوران کراچی سمیت زیریں سندھ اورمکران کے ساحلی علاقوں میں مٹی کا طوفان اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش متوقع ہے۔ماہرین موسمیات نے کیار کو بحیرہ عرب کے تاریخ کا سب سے طاقتور ترین طوفان قرار دے رہے ہیں، کیار اب کیٹگری 5 کے سمندری طوفان میں تبدیل ہوچکا ہے۔پچھلے 24گھنٹوں میں سمندری طوفان نے غیر معمولی شدت اختیار کی ہے، ماہرین موسمیات کے مطابق اگر سائیکلون پاکستان کے جنوب میں آکر رکتا ہے تو مکران کے گہرے سمندر میں لہریں 10سے 15فٹ جبکہ سندھ کے قریب سمندری میں 9سے 10 فٹ لہریں بلند ہوسکتی ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مورج میں چھ دن


ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…