جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

سمندری طوفان کیار بحیرہ عرب کا طاقتور ترین طوفان قرار، کراچی سمیت زیریں سندھ اورمکران کے ساحلی علاقوں میں مٹی کا طوفان،ہلکی بارش متوقع،ماہی گیروں کو اہم ہدایات جاری

datetime 27  اکتوبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)بحیرہ عرب کی تاریخ کا طاقتور ترین طوفان قرار دیا جانے والا ٹراپیکل سائیکلون کیار مزید شدت اختیار کرگیا ہے، سندھ کے قریب سمندر میں 9سے 10 فٹ لہریں بلند ہونے کا اندیشہ،کراچی میں مٹی کا طوفان اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق بحیرہ

عرب کے مشرقی وسطی حصے میں موجود ٹراپیکل سائیکلون مغرب اور شمال مغرب کی جانب بڑھ رہا ہے، طوفان کے مرکز میں ہوائوں کی رفتار 210 سے 220 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے، جبکہ یہ ٹراپیکل سائیکلون ابھی کراچی سے 860 کلومیٹر جنوب میں ہے۔ٹراپیکل سائیکلون کیار انتہائی شدید سمندری طوفان میں تبدیل ہوچکا ہے اور ماہرین موسمیات اسے بحیرہ عرب کی تاریخ کا طاقتور ترین طوفان قرار دے رہے ہیں۔طوفان سے براہ راست پاکستان کی ساحلی پٹی کو کوئی خطرہ نہیں لیکن طوفان کے اثرات کراچی سمیت زیریں سندھ اور مکران کی ساحلی پٹی پر نظر آسکتے ہیں۔کیار آج(پیر) مزید شدت اختیار کرکے سپر سائیکلون میں تبدیل ہوجائے گا، محکمہ موسمیات نے ماہی گیروں کو گہرے سمندر میں نہ جانے کی ہدایت کی ہے۔سمندری طوفان کے زیر اثر28 سے30 اکتوبر کے دوران کراچی سمیت زیریں سندھ اورمکران کے ساحلی علاقوں میں مٹی کا طوفان اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش متوقع ہے۔ماہرین موسمیات نے کیار کو بحیرہ عرب کے تاریخ کا سب سے طاقتور ترین طوفان قرار دے رہے ہیں، کیار اب کیٹگری 5 کے سمندری طوفان میں تبدیل ہوچکا ہے۔پچھلے 24گھنٹوں میں سمندری طوفان نے غیر معمولی شدت اختیار کی ہے، ماہرین موسمیات کے مطابق اگر سائیکلون پاکستان کے جنوب میں آکر رکتا ہے تو مکران کے گہرے سمندر میں لہریں 10سے 15فٹ جبکہ سندھ کے قریب سمندری میں 9سے 10 فٹ لہریں بلند ہوسکتی ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…