منگل‬‮ ، 06 مئی‬‮‬‮ 2025 

حکومتی اقدامات سے نمٹنے کیلئے کرینوں سمیت کیاکچھ لایا جا رہا ہے؟ جے یو آئی نے لمبی فہرست جاری کر دی

datetime 25  اکتوبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)جمعیت علمائے اسلام (ف) نے عہدیداروں کو ایک ایک کرین لانے، وائی فائی، ٹیلی فون اور حکومتی اقدامات سے بچنے کیلئے اضافی نمک اور پانی ساتھ لے کر چلنے کی ہدایت کر دی ذرائع کے مطابق جمعیت علمائے اسلام (ف) نے حکومت مخالف احتجاج کی حکمت عملی فائنل کر لی ہے۔

ضلع عہدیداروں کو ممکنہ رکاوٹیں ہٹانے کے لیے لمبی فہرست پر مبنی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔جے یو آئی قیادت کی جانب سے جاری احکامات میں کہا گیا کہ عہدیدار اپنے ہمراہ ایک ایک کرین لیکر آئیں، سوشل میڈیا پر مارچ کی مسلسل کوریج جاری رہے، راستے میں آنے والے مراکز اور مدارس کو ٹیلی فون اور وائی فائی کا بھرپور انتظام کرنے کا حکم بھی دیا گیا ہے۔جے یو آئی ف کی قیادت نے کارکنوں کو حکم دیا کہ ایمبولینس، دو ڈاکٹرز اور فرسٹ ایڈ کا انتظام کر لیں۔ حکومتی اقدامات سے بچنے کے لیے اضافی نمک اور پانی اپنے ہمراہ رکھیں،موسم کی مناسبت سے خشک میوہ جات، ایک کمبل اور دو جوڑے کپڑے بھی اپنے ساتھ لے کر چلیں۔کسی بھی جارحیت کی صورت میں کارکنوں کو رکاوٹیں عبور کرکے اسلام آباد پہنچے کی ہدایت کی جبکہ قافلوں میں شامل گاڑیوں پر پارٹی اور قومی پرچم آویزاں کرنے کے بھی احکامات صادر کر دیئے گئے ہیں۔ جمعیت علمائے اسلام (ف) نے عہدیداروں کو ایک ایک کرین لانے، وائی فائی، ٹیلی فون اور حکومتی اقدامات سے بچنے کیلئے اضافی نمک اور پانی ساتھ لے کر چلنے کی ہدایت کر دی ذرائع کے مطابق جمعیت علمائے اسلام (ف) نے حکومت مخالف احتجاج کی حکمت عملی فائنل کر لی ہے۔ ضلع عہدیداروں کو ممکنہ رکاوٹیں ہٹانے کے لیے لمبی فہرست پر مبنی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔

موضوعات:



کالم



محترم چور صاحب عیش کرو


آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…