ہفتہ‬‮ ، 15 اگست‬‮ 2026 

یوٹیلٹی سٹور اپنے نام سے تیار کردہ گھی فروخت نہ کرے، سپریم کورٹ نے یہ حکم کیوں جاری کیا؟

datetime 25  اکتوبر‬‮  2019 |

اسلام آباد (این این آئی)سپریم کورٹ نے یوٹیلیٹی اسٹور کو اپنے نام سے تیارکردہ گھی فروخت کرنے سے روکتے ہوئے کہا ہے کہ غیر معیاری گھی کی فروخت توہین عدالت ہو گی۔ جمعہ کو جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں بینچ نے کیس کی سماعت کی۔ دور ان سماعت جسٹس گلزاراحمد نے کہاکہ یوٹیلیٹی کارپویشن اپنے نام سے تیار کردہ گھی فروخت نہیں کر سکتا۔ جسٹس منیر اختر نے کہاکہ غیر معیاری گھی فروخت پر عدالت نے حکم جاری کیا تھا، یوٹیلیٹی اسٹور معیاری گھی فروخت کرے عدالت کو کیا اعتراض ہو گا۔

وکیل یوٹیلٹی سٹور نے کہاکہ برانڈ نام سے 2006 سے گھی فروخت کر رہے ہیں۔ وکیل نے کہاکہ برانڈ نام کا گھی سستا فروخت کیا جاتا ہے۔ جسٹس گلزار احمد نے کہاکہ ڈالڈا سے کمیشن اور کک بیک نہیں ملتا ہو گا۔ جسٹس گلزار احمد نے کہا کہ معذرت کیساتھ یوٹیلیٹی اسٹور والے لوگوں کی فلاح کا کوئی کام نہیں کرتے۔ جسٹس گلزاراحمد نے کہاکہ معذرت کیساتھ یہ صرف اپنے ملازمین کی فلاح کرتے ہیں۔ دور ان سماعت یوٹیلیٹی اسٹور نے برانڈ نام سے گھی فروخت کرنے کی درخواست واپس لے لی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)


1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…