سیول(این این آئی)جنوبی کوریائی حکومت نے عوام کو ہدایت کی ہے کہ وہ ای سگریٹ کے استعمال سے اجتناب کریں کیونکہ یہ اْن کی صحت کے لیے سخت نقصان دہ ہو سکتا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق جنوبی کوریائی وزیر صحت نے ای سگریٹ پینے کو انسانی زندگی کے لیے ایک سنگین خطرہ قرار دیا ہے۔ انہوں نے اپنے بیان میں ای
سگریٹ نوشی سے پھیپھڑوں کو پہنچنے والے نقصانات کا ذکر بھی کیا۔ سیئول حکومت نے یہ بھی کہا کہ ای سگریٹ کے پینے سے نظام تنفس کے عارضوں کے بارے میں طبی تحقیق جلد مکمل کر لی جائے گی۔ دوسری جانب امریکی طبی حلقوں نے کم از کم تینتیس افراد کی موت کو ای سگریٹ نوشی کا نتیجہ خیال کیا ہے۔