پیر‬‮ ، 25 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

یہ ہے نیا پاکستان۔۔۔؟؟؟ پنجاب کے بڑے سرکاری سپتالوں میں کام بند، مریض خوار

datetime 21  اکتوبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آن لائن)پنجاب کے بیشتر بڑے سرکاری اسپتالوں میں ڈاکٹرز، نرسز اور پیرا میڈیکل اسٹاف پر مشتمل گرینڈ ہیلتھ الائنس کی کام چھوڑ ہڑتال جاری ہے۔ حکومت کی جانب سے گرینڈ ہیلتھ الائنس سرکاری اسپتالوں کی نجکاری کے خلاف سراپا احتجاج ہے۔صوبہ بھر کے تمام بڑے سرکاری اسپتالوں میں آؤٹ ڈور، آپریشن تھیٹرز، ریڈیالوجی اور پیتھالوجی سمیت تمام الیکٹیو سروسز معطل ہیں، علاج معالجہ کی سہولیات نہ ملنے سے مریضوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ گرینڈ ہیلتھ الائنس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ

آج سے الیکٹیو سروسز معطلی کے ساتھ ساتھ پنجاب بھر کی تمام بڑی شاہراہوں پر احتجاج کیا جائے گا.ان کا کہنا ہے کہ طے شدہ شیڈول کے مطابق لاہور میں کینال روڈ، فیروز پور روڈ، جیل روڈ، کوئین روڈ، نیپئر (انار کلی) روڈ پر احتجاج کیا جائے گا۔انہوں نے بتایا کہ راولپنڈی میں مری روڈ، فیصل آباد میں جیل روڈ ، گجرات میں اسپتال روڈ پر احتجاج کیا جائے گا۔ملتان میں جیل روڈ، ڈی جی خان میں جام پور روڈ، رحیم یاراسپتال روڈ صبح 11 سے دوپہر 3 بجے تک بند رہیں گی۔‎

موضوعات:



کالم



شیطان کے ایجنٹ


’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…