اسلام آباد (این این آئی)ارسا نے چشمہ جہلم لنک کینال پر 25 میگاواٹ بجلی منصوبے کی منظوری دے دی۔ جمعہ کو نجی شعبے کی کمپنی کی درخواست پر ارسا کے اجلاس میں منظوری دی گئی۔ارسا اجلاس میں پنجاب، پختونخوا، بلوچستان
اور وفاق کے نمائندوں نے منصوبے کے حق میں ووٹ دیا۔سندھ کے نمائندے کی جانب سے منصوبے کی مخالفت کی گئی۔ سندھ نے موقف اختیار کیا کہ بجلی منصوبہ متنازعہ ہے، ارسا کو این او سی جاری کرنے کا اختیار نہیں۔