کراچی(آن لائن) گزشتہ روز جمعہ کی صبح محمد علی سوسائٹی میں واقع لکی سیمنٹ کے دفتر میں آگ بھڑک اُٹھی، پولیس نے فا ئر بریگیڈ کو آگ کی اطلاع دی، فائر بریگیڈ کے عملے نے آگ بجھانے سے یہ کہہ کر معذرت کرلی کہ ہمارے الاؤنس بند کردیئے ہیں تاہم 24 گھنٹوں سے ہڑتال پر
ہیں۔ آگ نے پورے دفتر کو لپیٹ میں لے لیا۔ آگ کی شدت کے باعث ڈی ایچ اے فائر بریگیڈ کی ایک گاڑی موقع پر پہنچ کر آگ پر کنٹرول کرنے کی کوشش کر رہی تھی ، لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل گیا تھا، آگ پر کنٹرول نہیں ہوسکا، ایدھی اور چھیپا کی ایمبولینسیں موقع پر موجود تھیں۔