جمعرات‬‮ ، 17 جولائی‬‮ 2025 

لاہور ایئرپورٹ پر طیارہ اغوا کرنے کی ناکام کوشش ، سوات مدرسہ کے 4 تھائی طلبہ گرفتار، انتظامیہ کی تردید

datetime 12  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) لاہور ایئرپورٹ پر تھائی ایئرلائن کا طیارہ اغوا کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی اورسوات میں مدرسہ کے چار تھائی نوجوانوں کو حراست میں لے کر اسلحہ برآمد کرلیاگیاجبکہ سول ایوی ایشن کے ترجمان نے طیارہ اغواءکرنے یا اسلحہ لے جانے کی کسی کوشش کی تردید کردی۔یاد رہے کہ 2001میں بھی مبینہ طور پر القاعدہ کی جانب سے مسافر طیاروں کو اغوا کر کے پنٹاگون اور ورلڈ ٹریڈ سنٹر کو نشانہ بنایا گیا تھا جس کے اثرات ابھی تک پوری دنیا بھگت رہی ہے۔ایک سکیورٹی اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ اگر یہ افراد جہاز کو اغوا کر لیتے تو کوئی بھی بڑا سانحہ رونما ہوسکتا تھا۔موجودہ سکیورٹی صورتحال کے تناظر میں اسے بہت بڑی کامیابی قرار دیا جارہا ہے ۔ایک سکیورٹی تجزیہ نگار کے مطابق اے ایس ایف اور پاکستان سکیورٹی اداروں کی یہ بہت بڑی کامیابی ہے کہ انہوں نے بروقت اتنی بڑی کارروائی کو ناکام بنا دی۔

ایک قومی اخبار نے لکھاکہ ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس کی پہلی چیکنگ سے بیگز کے اندر کھانوں کی پیکنگ فائل میں لپیٹ کر رکھے پستول تینوں تھائی نوجوان کامیابی سے گزار لے گئے تھے مگر بورڈنگ اور امیگریشن کے بعد دوسری چیکنگ میں اے ایس ایف کے اہلکار نے ایک ملزم کے بیگ کو شک گزرنے پر کھولا تو اس میں سے پستول برآمد ہوا جس پر اس کے عقب میں موجود دونوں ساتھیوں کو فوراً قابو کرکے ان کے سامان کی تلاشی لی گئی تو ان کے بیگز میں موجود دوپستول بھی برآمد ہوگئے۔ ملزموں کا چوتھا ساتھی چیکنگ کے تمام مراحل سے کامیابی سے گزر کر جہاز کے اندر جا چکا تھا۔ اس کو اے ایس ایف کے جوانوں نے فوراً قابو کیا اور جہاز سے اتار لائے۔ ذرائع کے مطابق چاروں ملزم 8 اور 9 جون کی شب بنکاک جانے والی تھائی ایئر لائن کی پرواز میں سفر کرنے کے لیے ایئرپورٹ پہنچے اوروہ طیارہ ہائی جیک کرناچاہتے تھے۔اے ایس ایف کی پہلی چیکنگ سے اسلحہ گزر جانے کا بھی حکام نے سختی سے نوٹس لے لیااور کراچی سے معاملے کی تحقیقات کے لئے اے ایس ایف کی اعلی سطحی ٹیم لاہور پہنچ گئی۔ 8 اور 9 جون کی درمیانی رات پہلی چیکنگ پر تعینات اے ایس ایف اہلکاروں سے بھی پوچھ گچھ جاری ہے۔رپورٹ میں رائیٹرز کے حوالے سے بتایاگیاکہ سوات سے کئی افراد کو گرفتار کیا گیا ہے جہاں یہ طلبہ زیرتعلیم تھے جبکہ پشاور سے بھی گرفتاریاں کی گئی ہیں۔ اے ایف پی کے مطابق تھائی لینڈ حکومت کے نائب ترجمان نے بتایا کہ تحقیقات کر رہے ہیں کہ طلبہ اسلحہ کیوں لے جا رہے تھے۔دوسری طرف خبررساں ایجنسی کے مطابق سول ایوی ایشن کے ترجمان نے ان خبروں کو بے بنیاد قرار دیا ہے کہ لاہور سے ایک غیر ملکی ایئرلائن کا طیارہ اغوائ کرنے کی کوشش کی گئی جسے سیکیورٹی اداروں نے ناکام بنادیا، بعض ٹی وی چینلز کی اطلاعات کے مطابق حساس اداروں اور ایئرپورٹ سیکیورٹی فورسز نے تھائی ایئرلائن کی بنکاک جانیوالی پرواز کو ہائی جیک کرنے کی کوشش ناکام بنائی تاہم سول ایسی ایشن کے ترجمان نے کہا لاہور ایئرپورٹ سمیت تمام ایئرپورٹس پر سیکیورٹی کے انتظامات فول پروف ہیں اور اس بات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا کہ کوئی مسافر اسلحہ یا کوئی اور غیر ممنوعہ چیز لے کر طیارے تک پہنچ سکے۔

 

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…