بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

چیک رپبلک و چین کے اشتراک سے محکمہ ٹرانسپورٹ کا انگریز دور کی مشہور زمانہ ”ٹرام“کو شروع کرنے کا فیصلہ

datetime 17  اکتوبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (آن لائن) صوبائی محکمہ ٹرانسپورٹ نے برطانوی دور کی مشہور زمانہ ”ٹرام“ سروس کو لاہور میں متعارف کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔یہ منصوبہ چینی کمپنی سی آر ایس سی انٹرنیشنل اور چیک رپبلک کے ان کون گروپ پر مشتمل کنسورشیم محکمہ ٹرانسپورٹ کے اشتراک سے مکمل کرئے گا۔اس حوالے سے صوبائی محکمہ ٹرانسپورٹ اور چیک رپبلک و چین کی کمپنیز کے مابین مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کی تقریب آج ٹرانسپورٹ ہاؤس میں منعقد ہوئی۔

معاہدے کے تحت دونوں کمپنیاں لاہور میں پبلک ٹرانسپورٹ کے شعبہ میں بہتری کیلئے لاہور ٹرانسپورٹ کمپنی کے ساتھ مل کر مختلف منصوبوں پر کام کریں گی۔جدید طرز کی ٹرام منصوبے کا جلد آغاز کر دیا جائے گا اور پہلے مرحلے میں کینال روڈ پر 30سے 35 کلو میٹر طویل ٹریک پر ٹرام چلائی جائے گی۔تقریب میں چیک رپبلک کے ان کون گروپ کے نمائندہ جوزف ہوڑک(Jospeh Husek)اور چینی کمپنی سی آر ایس سی انٹرنیشنل کے ڑانگ ڑاؤ فینگ(Zhang Xiao Feng)نے خصوصی طور پر شرکت کی۔صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ جہانزیب خان کھچی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹرام سروس کے اجراء  سے روزانہ ہزاروں مسافر مستفید ہوں گے اور کینال روڈ پر ٹریفک کے مسائل میں بھی کمی آئے گی۔انہوں نے کہا کہ ٹرام سروس سے لاہور کی بڑھتی ہوئی آبادی کو درپیش ٹریفک کے مسائل کے حل میں مدد ملے گی۔انہوں نے کہا کہ یہ منصوبہ فلاحی ریاست کے خواب کی تکمیل میں اہم سنگِ میل ثابت ہوگا۔صوبائی وزیر نے بتایاکہ عوام کو معیاری اورماحول دوست سفری سہولیات کی فراہمی کیلئے انٹرنیشنل ٹرانسپورٹ ماڈلز سے استفادہ کیا جائے گا۔صوبائی وزیر جہانزیب کھچی نے بتایا کہ ٹرام سروس شروع کرنے والی کمپنیاں سویت یونین اور امریکہ سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں جدید ٹرام سسٹم متعارف کروا چکی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ مختلف ممالک نے صوبہ پنجاب کے ٹرانسپورٹ سیکٹر میں سرمایہ کاری میں دلچسپی ظاہر کی ہے جو وزیر اعظم عمران خان کے پاکستان پر عالمی اعتماد کا مظہر ہے۔ تقریب میں سیکرٹری ٹرانسپورٹ اسد الرحمن گیلانی، پراجیکٹ ڈائریکٹر ٹرانسپورٹ پلاننگ یونٹ ڈاکٹر وسیم اور چیف ایگزیکٹو لاہور ٹرانسپورٹ کمپنی مریم خاور سمیت متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…