لاہور(آئی این پی) وفاقی حکومت کا 5کروڑ سے زائد کی کر پشن میں ملوث نیب کے تمام قیدیوں کیلئے اے اور بی کلاس ختم کر نے کا فیصلہ،تمام سیاسی قیدیوں کی دیگر قیدیوں کیساتھ مشقتی کی ڈیوٹی لگائی جاسکے گی۔ ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کے آئندہ اجلاس میں نیب قوانین میں تر امیم کے حوالے سے ایک آرڈننس کی منظوری دی جائیگی جسکے بعد نیب کے تمام قیدیوں کو دی جانیوالی اے اور بی کلاس مکمل طور
پر ختم کر دی جائیں گی اور پانچ کروڑ سے زائد کی کر پشن میں ملوث وہ افراد جو کسی کیس میں جوڈیشل ریمانڈ پر ہے یا عدالت انکو سزا سنا چکی ہے انکو جیل اور نیب میں سی کلاس ہی دی جائیں گی۔ذرائع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نیب کے حوالے سے اس آرڈننس کی پہلی منظوری دے چکے ہیں وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم آرڈننس کو منظوری کیلئے وفاقی کابینہ میں پیش کر یں گے جہاں اسکی منظوری دی جائے گی۔