بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

مصر اور پاکستان میں تجارتی حجم 260 ملین ڈالر، مصری کمپنیوں کا مزید سرمایہ کاری کی خواہش کا اظہار

datetime 16  اکتوبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی(آن لائن)پاکستان میں مصر کے سفیر احمد فضل یعقوب نے کہا ہے کہ مصرپاکستان میں مزید سرمایاکاری کا خواہشمند ہے۔ پاکستان اور مصر کے درمیان تجارتی حجم 260 ملین ڈالر کے قریب ہے مصر کی کمپنیاں پاکستان میں فارما سیؤٹیکل، زراعت، لائیو سٹاک، سیاحت اور تعمیراتی شعبے میں سرمایہ کاری کی خواہشمند ہیں مصر اگلے سال ہیپاٹائٹیس سے پاک ملک بن جائے گا پاکستا ن کو ہیپاٹائٹیس مرض سے نمٹنے کے لیے تعاون کر سکتے ہیں۔ پاکستان اور

مصر کے نجی شعبے کے درمیان روابط مضبوط کرنے کی ضرورت ہے۔ تجارتی سرگرمیوں کے فروغ میں راولپنڈی چیمبر کی کوششیں اور کردار قابل ستائش ہے ان خیالات کا اظہارپاکستان میں مصر کے سفیر احمد فضل یعقوب نے راولپنڈی چیمبر آف کامرس کے دورے کے موقع پر تاجروں کے اجلاس سے خطاب میں کہی۔ ان کے ہمراہ سولہ رکنی تجارتی وفد بھی ہمراہ تھا جس کی قیادت مصر کی وزارت تجارت کے سربراہ احمد انتر کر ر ہے تھے۔ سفیر نے کہا کہ پاکستان میں سرمایاکاری کے فروغ کے لیے مشترکہ فریم ورک کو آگے بڑھانے کی ضروت ہے باہمی تجارت اگلے پانچ سال میں ایک ارب ڈالر تک بڑھائی جا سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مصراور پاکستان کے درمیان چیمبر آف کامرس کی سطح پر تعاون بڑھانے کی ضرورت ہے۔ وزارت کامرس کی جوائنٹ سیکرٹری ماریہ قاضی جو وفد کے ہمراہ تھیں اپنے خطاب میں کہا کہ Look Africaاقدام کے تحت پاکستانی تاجروں کو افریقی مارکیٹوں تک رسائی کے لیے ہر ممکن مدد و معاونت کی جائے گی۔ مصر پہلا افریقی ملک ہے جس کا پاکستان کے ساتھ پہلا جوائنٹ ورکنگ گروپ تشکیل دیا گیاہے۔اس موقع پر صدر چیمبر صبور ملک نے کہا کہ ہمیں برآمدات بڑھانے کے لیے نئی مارکیٹیں تلاش کرنا ہوں گی۔سیاحت کا شعبہ اہم ہے۔حلال فوڈ، ادویات اور مشینری مصر پاکستان سے درآمد کرے۔ انہوں نے کہا کہ

چیمبر کے زیر اہتمام بزنس افریقہ ٹریڈ فورم کے انعقادسے تاجر برادری کو افریقی مارکیٹوں میں تجارت اور برآمدات کے مواقع کے بارے میں آگاہی حاصل ہوئی ہے۔ انہوں نے چیمبر آف کامرس کی سطح پر وفود کے تبادلوں پر بھی زور دیا انہوں نے سفیر کوراولپنڈی چیمبر کے زیر اہتمام ” انٹرنیشنل راول ایکسپو2020″ میں شرکت کی بھی دعوت دی۔گرو پ لیڈر سہیل الطاف نے کہا کہ حلال فوڈ اہم مارکیٹ ہے اس میں باہمی تعاون کے مواقع تلاش کیے جائیں۔اس موقع پر بی ٹوبی ملاقاتیں بھی منعقد ہوئیں۔اس موقع پر سینئر نائب صدر نوشیروان خلیل، نائب صدر حمزہ سروش، مجلس عاملہ کے اراکین اور چیمبر ممبران کی ایک کثیر تعداد بھی موجود تھی۔



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…