بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

بیرونی قرضوں میں تاریخ کا بڑا اضافہ، ایک کروڑنوکریاں دینے والوں کا 4 سو محکمے بند کرنے کا اعلان، پیپلز پارٹی نے حیران کن دعویٰ کر دیا

datetime 16  اکتوبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن)پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل سید نیر حسین بخاری نیکہا ہے کہ ملکی معاشی صورت حال پر عالمی بینک کی رپورٹ حکمرانوں کی گڈ گورنس کا پول کھول رہی ہے آئی ایم جانے پر خودکشی کا دعوی تو سچ ثابت نہ ہو سکا لیکن ملک کوبین الاقوامی مالیاتی اداروں کی ڈکٹیشن لینے والوں نے لوگوں کو خودکشیوں پر مجبور کر دیا ہے

پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل سید نیر حسین بخاری نے بدھ کو اپنے بیان میں کہا ہے کہ مہنگائی رفتار مزید بڑھنے کا اندیشہ حکومتی ناایلیت ہے نالائق نااہل حکمرانوں نے ملک کو معاشی اقتصادی سطح پر کئی برس پیچھے دھکیل دیا گیا ہے نیر بخاری نے مزید کہا کہ حکومتی معاشی پالیسیوں کی وجہ سے صنعتوں کی بندش ہونے سے 40 لاکھ لوگ بے روزگار ہو چکے ہیں ایک کروڑ نوکریاں دینے والے چار سو محکمے بند کرنے کا اعلان کرکے بے روزگاروں کی تعداد ایک کروڑ تک لے جائیں گے ایسے لگتا ہے کہ پی ٹی آئی سربرای نے دراصل ایک کروڑملازمتیں دینے کی بجائے ایک کروڑ نوکریاں واپس لینے کا اعلان کیا تھا نیر بخاری نے کہا کہ بیرونی قرضوں میں تاریخ کا سب سے بڑا اضافہ ہواآئی ایم ایف کے ساتھ ایڈجسٹمنٹ سے اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں مزید اضافہ کا اندیشہ ہے انہوں نے کہا کہ ملک کو بیرونی قرضوں میں جکڑنے والے عوام الناس کی زندگیاں مزید اجیرن بنانے کے درپے ہیں وزیروں مشیروں کی فوج ملکی خزانے پر بوجھ اور عوام ریلیف سے محروم ہیں نیر بخاری نے کہا کہ مانگے تانگوں کیلئے آسامیاں خالی اور عوام الناس کیلئے روزگار نہیں ہے انہوں نے کہا کہ بینکوں کیرواں کھاتوں میں شدید کمی کا رحجان حکمرانوں پربداعتمادی کی گواہی ہے۔



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…