جمعرات‬‮ ، 17 جولائی‬‮ 2025 

نیب تحقیقات پرسیاست دانوں ا وربیوروکریسی میں کھلبلی

datetime 11  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک) نیب کی جانب سے سندھ کے موجودہ اورسابق دووزراءکومختلف الزامات کے تحت تحقیقات کے دائرے میں لانے کے فیصلے سے سندھ میں کرپٹ سیاسی شخصیات اوربیوروکریسی میں کھلبلی مچ گئی ہے ۔تفتیش کے دائرے میں آنے والے حاضر وزیرکامیرپورخاص ڈویژن سے تعلق ہے ۔اطلاعات کے مطابق نیب کے ایگزیکٹو بورڈ نے سندھ کے سابق صوبائی وزیرتعلیم پیرمظہرالحق پراساتذہ کی بھرتیوں میں رشوت لینے کے الزام اورموجودہ وزیربہبود آبادی سیدمردان علی شاہ پراختیاراورفنڈزکے غلط استعمال کاالزام کی تحقیقات کی منظوری دی گئی ہے ،مردان علی شاہ کاتعلق میرپورخاص ڈویژن کے ضلع عمر کوٹ سے ہے ۔نیب کی جانب کارروائی پرعوامی حلقوں کی جانب سے خیرمقدم کیاجارہاہے ۔میرپورخاص ڈویژن کے بلدیات ،پولیس ،تعلیم اورصحت سمیت مختلف محکموں میں کروڑوں روپے کی مبینہ بے قاعدگیوں ،کرپشن اورغیرقانونی بھرتیوں کے الزامات کی مختلف ادارے ایک طویل عرصے سے تحقیقات کررہے ہیں لیکن بہت سی تحقیقات کے نتائج تاحال سامنے نہیں آسکے ہیں جن کے بارے میں عوامی حلقوں میں شکوک وشہبات پائے جاتے ہیں ،لوگوں کے یہ مطالبات سامنے آرہے ہیں کہ نیب قومی وسائل لوٹ ماراورتحقیقات کی آڑ میں کرپشن کرنے والوں کوبھی تحقیقات کے دائرے میں لائے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…