جمعرات‬‮ ، 17 جولائی‬‮ 2025 

شریف برادران نے ’مغل طرز حکومت‘ اختیار کررکھا ہے،سراج الحق

datetime 11  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوزڈیسک) جماعتِ اسلامی کے امیر سراج الحق نے شریف برادران پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ”مغل طرز حکومت“ اختیار کر رکھا ہے، اور غیرآئینی خطوط پر چلتے ہوئے ملک کے جمہوری اداروں کو تباہ کررہے ہیں۔وہ یہاں ایک تعلیمی ادارے کے افتتاح کے موقع پر خطاب کررہے تھے۔سراج الحق نے کہا کہ جب تک کہ معاشرے میں امیری اور غریبی کی تقیسم، ظالم اور ظلم کا خاتمہ نہیں کیا گیا، اور انصاف کی بنیاد پر نظامِ حکمرانی قائم نہیں کیا گیا، ملک ترقی نہیں کرسکتا۔جماعت اسلامی کے رہنما نے مزید کہا کہ موجودہ نظام غریبوں کے استحصال کی بنیاد پر قائم ہے، جس کی وجہ سے امیر امیر تر اور غریب غریب تر ہوتا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ماو¿ں کا اپنے بچوں کے ساتھ نہروں میں چھلانگ لگانے اور والد کے بھوک سے تنگ آکر بچوں کو قتل کرنے کے واقعات معاشرے اور حکومت کے لیے شرم کا باعث ہیں۔جماعت اسلامی کے سربراہ نے کہا کہ یہ بدقسمتی ہے کہ وفاقی بجٹ امیروں کے مفاد کا تحفظ کرتا ہے اور غریبوں کو نظرانداز کردیا گیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…