جمعرات‬‮ ، 17 جولائی‬‮ 2025 

بھارتی قیادت کے حالیہ بیانات سے مفاہمت کی فضا خراب ہوئی،وزیراعظم

datetime 11  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک) وزیراعظم نوازشریف کا کہنا ہے کہ پاکستان ہمسایہ ممالک سے پر امن تعلقات چاہتا ہے تاہم امن کی خواہش یک طرفہ نہیں ہوسکتی جب کہ بھارتی قیادت کے بیانات سے مفاہمت کی فضا خراب ہوئی۔اسلام آباد میں سفیروں کی کانفرس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نوازشریف نے کہا کہ سفارت کاری اہداف کےحصول کا بہترین ذریعہ ہے اور پاکستان سفارت کاری سے ہی تمام ہمسایہ ممالک سے پرامن تعلقات چاہتا ہے جب کہ ہم مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت سے امن کی خواہش یک طرفہ نہیں ہوسکتی جب کہ بھارتی قیادت کے حالیہ بیانات غیر ذمہ دارانہ ہیں جس سے مفاہمت کی فضا خراب ہوئی۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاک افغان سرحد پر امن دونوں ملکوں کی ذمہ داری ہے جب کہ افغان قیادت سے ان کی زمین پاکستان کے خلاف استعمال نہ ہونے کا کہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم اپنے مفادات کا تحفظ کرنا جانتے ہیں، پاکستان تحمل کے ساتھ چیلنجز کا مقابلہ کرتے ہوئے ترقی کی راہ پر گامزن ہے، پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ خطے میں گیم چینچر ثابت ہوگا، پاکستان کی معاشی صورتحال بہترہورہی ہے جس کا ثبوت افرادزر میں کمی اورزرمبادلہ کے ذخائز میں اضافہ ہونا ہے تاہم ابھی بہت اہداف حاصل کرنا باقی ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…