پشاور(آن لائن) پولیو کیسز میں اضافہ کے باعث بیرون ملک جانے کے لئے پولیو کارڈ لازمی قرا ر دینے کی پابندی میں مزید توسیع کر دی ہے جبکہ پولیو کے نئے تین کیسز کی تصدیق کے بعد ملک بھر میں متاثرہ بچوں کی تعداد 72ہو گئی ہے خیبر پختونخوا میں متاثرہ بچوں کی تعداد 53ہو گئی ہے پولیو کے نئے کیسز طور غر کے علاقے شنل میں 19سالہ بچے میں کر دی گئی ہیں جبکہ کراچی کے علاقہ اورنگی ٹاون میں 17ماہ کی بچی میں پولیو کیس کی تصدیق کردی گئی ہیں بلوچستان کے علاقہ جعفر آباد میں
بھی پولیو کیس کی تصدیق کردی گئی ہیں بیرون ملک جانے کے لئے پولیو کارڈ لازمی قرار دیاگیا تھا یہ پابندی بین الاقوامی اداروں کی جانب سے لگائی گئی ہے جو کہ پانچ اکتوبر کو ختم ہو رہی تھی تاہم اس مزیدتوسیع بھی کردی گئی ہے ذرائع نے بتایاہے کہ ضلعی محکمہ صحت کے دفتر میں بیرون ممالک جانے والے مسافروں سے پولیو کارڈ کے نام پر پیسے لینے کے الزامات کی روشنی میں چھ ملازمین کے تبادلے کردیئے گئے ہیں ضلعی محکمہ صحت کے دفتر سے ان کے تبادلے مختلف ہسپتالوں میں کردیئے گئے ہیں۔