پشاور(آن لائن) قومی اقتصادی کونسل کی انتظامی کمیٹی (ایکنک) نے پشاور طورخم اقتصادی راہداری منصوبے کی منظوری دیدی ہے پشاور، ورسک، ریگی للمہ، درانی میڈیا کالونی،بورڈ، کچہ گڑھی، کارخانومارکیٹ، جمرود سے گزرتے ہو ئے طویل سڑک تعمیر کی جائیگی مشیر خزانہ حافظ شیخ کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں اس کی منظوری دیدی گئی ہے پشاور طورخم راہداری منصوبے کے تحت موٹر وے کے منصوبے پر 36ارب 70کروڑ روپے کی لاگت آئیگی او ر ورلڈ بینک پشاور طورخم
موٹر وے منصوبے کے لئے 54ارب 50کروڑ روپے کی رقم فراہم کریگی ایکنک کی منظوری کے بعد صوبائی حکومت کو اس ضمن میں آگاہ کردیاہے پشاور طورخم موٹر وے کی تعمیرسے امپورٹ ایکسپورٹ میں اضافہ کے ساتھ ساتھ افغانستان کو جانے والی گاڑیاں بھی اس موٹر وے سے گزرے گی جس سے مختلف شاہراؤں پر ٹریفک کا بوجھ بھی کم ہو جائیگا۔ پشاور طورخم موٹر وے منصوبے کے لئے مختلف علاقوں میں اراضی کی خرید و فروخت کے لئے سیکشن فور بھی نافذ کی جائیگی۔