بدھ‬‮ ، 06 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

88فیصد پرائمری ‘ 75فیصد مڈل اور 80فیصد ہائی سکول بند ہونے کا امکان ، طلباء کا مستقبل دائو پر لگ گیا

datetime 6  اکتوبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مظفرآباد(این این آئی)حکومت آزادکشمیر اور وزیر تعلیم کی بے بسی ،صدر آزادکشمیر کی جانب سے جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق پرائمری سطح پر اساتذہ اور طلبہ کی تعداد 25سے کم ہونے پر اسکول بند کرنے کے احکامات پر آزادکشمیر کے 88فیصد پرائمری جبکہ

75فیصد مڈل ، 80فیصد ہائی سکول بند کرنے کا امکان ۔تفصیلات کے مطابق صدر آزادکشمیر کی جانب سے جاری ہونے والے نوٹیفکیشن 2019-47667-78کے مطابق جو سیکرٹریٹ سے جاری ہوا وہاں وہ پرائمری اسکول جن میں طلبہ طالبات کی تعداد 25سے کم ہو وہاں نہ تو کوئی معلم تعینات ہوگا بلکہ سکول بند ہوگا ،آزادکشمیر میں پرائمری اسکولوں کی تعداد 88فیصد ہے جن میں طلبا و طالبات کی تعداد 20بھی نہیں جبکہ مڈل سکولوں کی تعداد 75فیصد ہے ،ہائی اسکولوں کی بھی یہی حالت ہے ،اس طرح کی پالیسی پر آزادکشمیر کے ہزاروں اساتذہ بے روزگار ہوں گے جبکہ محکمہ تعلیم کے اونر کے مطابق 1/2 کلومیٹر کے فاصلے کے اندر کوئی دوسرا اسکول نہ تو تعمیر ہوسکتا ہے اور نہ ہی اُسے این او سی جاری کی جاتی ہے مگر محکمہ تعلیم کی نااہلی دیکھیں ،ہر 20فٹ پر پرائیویٹ اسکولوں کی بھرمار جبکہ سرکاری اسکول بھی اتنے ہی فاصلے پر قائم ہیں حکومت آزادکشمیر کوئی ایسی پالیسی اختیار کرے تاکہ طلبا و طالبات پرائیویٹ اسکولوں کو خیر آباد کہہ کر سرکاری اسکولوں میں داخلہ ہو جبکہ پرائیویٹ اسکولوں میں اچھی پوزیشن رکھنے والوں کو ترجیح دیں ، حکومت ایسے پرائیویٹ اسکولوں کو سپورٹ کرے جن کی سالانہ کارگردگی اچھی ہو ، حالیہ جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق ہزاروں اساتذہ کو برطرف کیا جائے گا جو کہ غلط ہے ،حکومت نظر ثانی کرے۔‎

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…