منگل‬‮ ، 21 جولائی‬‮ 2026 

قائداعظم ٹرافی فرسٹ کلاس کرکٹ میچز کا چوتھا مرحلہ ( کل ) سے تین مختلف مقامات پر شروع ہوگا

datetime 4  اکتوبر‬‮  2019 |

ایبٹ آباد (این این آئی )قائداعظم ٹرافی فرسٹ کلاس کرکٹ میچز کا چوتھا مرحلہ ( کل ) ہفتہ سے تین مختلف مقامات پر شروع ہوگا ۔ایبٹ آباد میں کے پی کے اور سینٹرل پنجاب یو بی ایل اسپورٹس کمپلیکس کراچی میں سندھ اور سدرن پنجاب جبکہ کے آر ایل سٹیڈیم راولپنڈی میں بلوچستان اور ناردرن ریجن کی ٹیمیں ایک دوسرے کے مدمقابل ہوں گی ۔ایبٹ آباد کرکٹ سٹیڈیم میں ہونے والے میچ میں

شرکت کے لیے میزبان کے پی کے اور ٹورنامنٹ کی اس وقت سب سے مضبوط ٹیم کے روپ میں سامنے آنے والی سنٹرل پنجاب ایبٹ آباد میں ڈیرہ جمائے ہوئے ہیں جہاں انہوں نے جمعہ کو مختلف اوقات کار میںعلیحدہ علیحدہ نیٹ پریکٹس کی اور فزیکل فٹنس کو بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ بیٹنگ بولنگ اور فیلڈنگ کو بھی فوکس کیے رکھا جبکہ قائد اعظم ٹرافی کے پہلے تین مراحل کے اختتام پر پوائنٹس کی دوڑ میں سنٹرل پنجاب کی ٹیم نے دیگر ٹیموں کو بہت پیچھے دھکیل رکھا ہے اور 59 پوائنٹس کے ساتھ واضح ترین فرق سے پہلی پوزیشن پر مسلسل براجمان ہے اس نے اپنے تین میچوں میں سے دو میں مدمقابل ٹیموں کو اننگز کی شکست سے دوچار کیا اور ایک میچ اس کا ڈرا ہوا اس کے علاوہ اس ٹورنامنٹ میں اب تک کوئی دوسری ٹیم کامیابی کے نام سے بھی آشنا نہ ہوسکی کے پی کے، جو دوسرے مرحلے میں دوسرے نمبر پرتھی تیسرے مرحلے میں رنز اوسط میں کمی کے باعث تیسرے نمبر پر چلی گئی ہے اور سندھ کی ٹیم 30 پوائنٹس کے ساتھ بہتر اوسط کی وجہ سے دوسری پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب رہی ہے ۔کے پی کے ،کے بھی 30 پوائنٹس ہیں لیکن وہ نیٹ رنز ریٹ میں سندھ سے پیچھے ہے اسی طرح سدرن پنجاب کی ٹیم 26 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے بلوچستان کی ٹیم 23 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں اور ناردرن ریجن کی ٹیم سب سے کم19 پوائنٹس کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پر آخری نمبر پر دکھائی دیتی ہے سینٹر ل پنجاب نے دو میچوں میں کامیابی سمیٹی سندھ کے پی کے اور سدرن پنجاب کے تینوں میچ ڈرا ہوے بلوچستان اور ناردرن ریجن کو ایک ایک میچ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا اور دو دو میچ ان کے ڈراہوئے تیسرے مرحلے کے دو میچوں میں بارش نے بھی اپنا خوب رنگ دکھایا اور ٹیموں کو زیادہ تر وقت ڈریسنگ روم تک ہی محدود کیے رکھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان کا حل


آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…