اسلام آباد(نیوزڈیسک )والدین کی عمر کس قدر پیدا ہونے والے بچوں پر اثرانداز ہوتی ہے شاید کبھی آپ نے سوچا بھی نہ ہو۔ ایک تحقیق میں سامنے آیا ہے کہ40سال سے زیادہ عمر کے جوڑوں کے ہاں پیدا ہونے والے بچے خود فکری یا آٹزم کی بیماری میں مبتلا ہوتے ہیں۔15سال سے کم عمر ماﺅں اور میاں بیوی کی عمروں میں زیادہ فرق ہونے کی صورت میں بھی بچوں میں یہ بیماری عموماً پائی جاتی ہے۔ تحقیق میں ثابت ہوا ہے کہ 50سال سے زیادہ عمر کے والدین کے ہاں 66فیصد بچے خود فکری کی بیماری کا شکار ہوتے ہیں اور اپنے ماحول سے ان کا ذہنی رابطہ بہت کمزور ہوتا ہے۔ تحقیق کاروں کو تاحال یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ کم عمر اور زیادہ عمر والی ماﺅں اور عمروں میں زیادہ فرق والے والدین کے ہاں بچوں میں یہ بیماری کیوں زیادہ پائی جاتی ہے۔تحقیقاتی ٹیم کے رکن مائیکل روزنوف کا کہنا ہے کہ ہم نے اس تحقیق میں آٹزم کی بیماری اور والدین کی عمروں کااحاطہ کیا ہے، اس کے علاوہ کسی پہلو کو تحقیق میں شامل نہیں کیا، ہم نے اس تحقیق کے لیے دنیا بھر سے ڈیٹا اکٹھا کیا۔ ڈاکٹر سٹیو سینڈن نے کہا کہ اگرچہ والدین کی عمریں زیادہ تر بچوں میں آٹزم کا باعث بنتی ہیں لیکن ضروری نہیں ہے کہ کم یا زیادہ عمر کے والدین کے ہاں پیدا ہونے والا ہر بچہ اس بیماری کا شکار ہو۔ہم نے تحقیق کے لیے ڈنمارک، اسرائیل، ناروے، سویڈن اور مغربی آسٹریلیا سے 57لاکھ 66ہزار 794بچوں کا ڈیٹا اکٹھا کیا گیا جن میں سے 30ہزار اس بیماری کا شکار تھے۔ جب تحقیق میں ثابت ہوا کہ والدین کی عمر، شادی کی عمر اور والدین کی عمروں میں فرق آٹزم کا باعث ہیں تو ہم نے یہ جاننے کی کوشش کی کہ ان میں سے کون سا عنصر اس بیماری کا سب سے زیادہ باعث بنتا ہے۔مزید تحقیق کے بعد ہم اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ والدین کی عمر اس بیماری کا سب سے بڑا سبب ہے، وہ عمر15سال سے کم ہونے کی صورت میں ہو یا 40سال سے زیادہ ہونے کی صورت میں۔ 50سال سے زیادہ عمر کے والدین کے ہاں 66فیصد اور 40سال کے والدین کے ہاں28فیصد بچے خودفکری کی بیماری میں مبتلا ہوتے ہیں جبکہ 15سال سے کم عمر ماﺅں کے ہاں پیدا ہونے والے بچوں میں یہ تناسب 18فیصد پایا جاتا ہے۔
کیسے جوڑوں کے بچے جو خود فکری یا آٹزم کی بیماری میں مبتلا ہوتے ہیں؟
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
سہیل آفریدی کا آخری جلسہ
-
اسلام آباد اور راولپنڈی میں برفباری،پورے پنجاب میں خوفناک سردی، ماہرین نے خدشہ ظاہر کردیا
-
گوجرانوالہ ؛سوشل میڈیا پر وائرل غیر اخلاقی ویڈیو (عمیری) میں ملوث خاتون گرفتار،مقدمہ درج
-
نئے کرنسی نوٹوں کی چھپائی کی مکمل تیاری
-
نامعلوم افراد کی فائرنگ مشہور ٹک ٹاکر خاتون جاں بحق
-
ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے بھی چھٹیوں میں اضافہ کردیا
-
سود کے بغیر آسان قسطوں پر 150سی سی موٹر سائیکل حاصل کریں
-
سونے کی قیمت میں حیران کن اضافہ، فی تولہ کتنا مہنگا ہوگیا؟
-
رجب بٹ کی اہلیہ ایمان رجب کی اپنی ساس کے ساتھ مبینہ وائس نوٹ لیک ہوگئی
-
تعلیمی اداروں میں مزید چھٹیوں کا اعلان
-
جی سیون گیس لیکج دھماکا، ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ میں بڑا انکشاف
-
انٹرنیشنل مارکیٹ میں سونے اور چاندی کی قیمتیں تاریخی بلندیوں پر پہنچ گئیں
-
مانچسٹر میں ٹریفک حادثہ، 3 پاکستانی نوجوان جاں بحق
-
ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری کی پیشگوئی















































