جمعرات‬‮ ، 02 اپریل‬‮ 2026 

انگلینڈ کرکٹ ٹیم 27 اکتوبر کو ٹور میچ سے دورہ نیوزی لینڈ کا آغاز کریگی

datetime 2  اکتوبر‬‮  2019 |

لندن (این این آئی)انگلینڈ کرکٹ ٹیم 27 اکتوبر کو ٹور میچ سے دورہ نیوزی لینڈ کا آغاز کریگی۔ تفصیلات کے مطابق انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم رواں ماہ نیوزی لینڈ کا دورہ کریگی جہاں وہ پانچ ٹی 20 اور دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلے گی۔ انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کے مطابق انگلینڈ کرکٹ ٹیم 27 اکتوبر کو ٹور میچ سے دورہ نیوزی لینڈ کا آغاز کریگی۔ اگلینڈ کی ٹیم 29 اکتوبر کو دوسرا ٹور میچ کھیلے گی دونوں ٹور میچز لنکولن میں کھیلے جائینگے اس کے بعد انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کے درمیان باضابطہ پانچ ٹی 20 میچوں کی سیریز کا آغاز یکم نومبر

کو ہوگا اور پہلا ٹی 20 میچ یکم نومبر کو کرائسٹ چرچ میں کھیلا جائے گا۔ دوسرا ٹی ٹونٹی میچ 3 نومبر کو ولنگٹن، تیسرا ٹی ٹونٹی میچ 5 نومبر کو نیلسن، چوتھا ٹی ٹونٹی میچ 8 نومبر کو نیپئر جبکہ پانچواں اور آخری ٹی ٹونٹی میچ 10 نومبر کو آکلینڈ میں کھیلا جائے گا۔ اس کے بعد انگلینڈ کی ٹیم دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز سے قبل ایک چار روزہ ٹور میچ کھیلے گی جس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 21 سے 25 نومبر تک مونٹ مونگنوئی کے مقام پر کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 29 نومبر سے 3 دسمبر تک ہملٹن میں کھیلا جائے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مشہد میں دو دن


ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…